• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اہلخانہ سمیت کورونا وائرس کا شکار ہوگیا تھا، نیل پیٹرک ہیرس

شائع September 18, 2020
نیل پیٹرک ہیرس سے قبل بھی متعدد ہولی وڈ اداکار کورونا کا شکار ہوچکے— فوٹو: اے پی
نیل پیٹرک ہیرس سے قبل بھی متعدد ہولی وڈ اداکار کورونا کا شکار ہوچکے— فوٹو: اے پی

امریکی اداکار نیل پیٹرک ہیرس نے انکشاف کیا پے کہ وہ، اہلخانہ سمیت رواں برس مارچ میں کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

ہاؤ آئی میٹ یور مدر میں برنی کے کردار سے مشہور 47 سالہ اداکار نے کہا کہ ہم اچھا محسوس کررہے ہیں۔

نیل پیٹرک ہیرس نے تصدیق کی کہ وہ اب خطرے سے باہر ہیں لیکن بدقسمتی سے وہ کورونا وائرس کو عام فلو سمجھ بیٹھے تھے۔

مزید پڑھیں: اہل خانہ سمیت کورونا کا شکار ہوگیا تھا، ڈیوائن جونسن

ٹوڈے شو کی ایک قسط میں انہوں نے کہا کہ یہ (عالمی وبا کے) بہت آغاز میں جیسا کہ مارچ کے اواخر میں ہوا، ہم اس سے بچنے کی کوشش کررہے تھے اور میرا خیال تھا کہ مجھے فلو ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس حوالے سے دماغ میں کوئی وسوسہ یا خلل نہیں ڈالنا چاہتا تھا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اور پھر میری سونگھنے اور چکھنے کی حس ختم ہوگئی تھی جو ایک بہت بڑا اشارہ تھا۔

نیل پیٹرک ہیرس نے کہا کہ کورونا وائرس کا تجربہ خوشگوار نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: ٹام ہینکس اور اہلیہ ہسپتال سے ڈسچارج، گھر میں قرنطینہ کا فیصلہ

خیال رہے کہ نیل پیٹرک ہیرس سے قبل بھی متعدد ہولی وڈ اداکار کورونا کا شکار ہوچکے تھے تاہم زیادہ تر اداکار صحت یاب ہوچکے ہیں۔

رواں ماہ کے آغاز میں ہولی وڈ ایکشن ہیرو ڈیوائن جونسن المعروف نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اور ان کے تمام اہل خانہ تین ہفتے قبل کورونا کا شکار ہوگئے تھے۔

ان کے علاوہ ٹام ہینکس، ریٹا وٹسن، میل گبسن، ایلسا میلانو بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024