• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ترکی کی کراچی میں ٹرام سروس شروع کرنے میں معاونت کی پیشکش

شائع September 18, 2020 اپ ڈیٹ September 19, 2020
ترکی کا شہر استنبول بھی ٹرام سروس کے لیے جانا جاتا ہے اور اسی طرح استنبول کی طرز پر ٹرام سروس سے کراچی کو بھی فائدہ ہوسکتا ہے۔ فائل فوٹو:اے ایف پی
ترکی کا شہر استنبول بھی ٹرام سروس کے لیے جانا جاتا ہے اور اسی طرح استنبول کی طرز پر ٹرام سروس سے کراچی کو بھی فائدہ ہوسکتا ہے۔ فائل فوٹو:اے ایف پی

ترکی کی حکومت نے کراچی کے ایم اے جناح روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹرام سروس لگانے میں پاکستانی حکومت کو مدد کی پیش کش کی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترک قونصل جنرل ٹولگا یوک نے شہر کے ایڈمنسٹریٹر افتخار علی شلوانی کو اس منصوبے کے لیے اپنے ملک کے تعاون کی پیش کش کی۔

یہاں کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس میں افتخار شلوانی نے ترک قونصل جنرل سے کراچی کے عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے تعاون کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

اس موقع پر ترک قونصلیٹ کے عہدیدار ایوب یلدریم بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا کراچی میں سیاحتی مقاصد کیلئے ٹرام چلانے کا حکم

خیال رہے کہ ترکی کا شہر استنبول بھی ٹرام سروس کے لیے جانا جاتا ہے اور اسی طرح استنبول کی طرز پر ٹرام سروس سے کراچی کو بھی فائدہ ہوسکتا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر افتخار شلوانی نے کہا کہ سستا اور تیز تر ٹرانسپورٹ سسٹم لانے کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ اور ترک سفارت کار کراچی کی دو مصروف ترین شاہراہوں ایم اے جناح روڈ اور آئی آئی چندریگڑ میں ٹرام سروس متعارف کرانے پر راضی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید پیش رفت مشاورت کے بعد ہوگی۔

کتب خانوں کی بہتری

ترک قونصل جنرل نے کراچی میں کتب خانوں کے فروغ کے لیے بھی تعاون کی پیش کش کی اور کہا کہ ان کی حکومت اس سلسلے میں مکمل تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

قبل ازیں ایڈمنسٹریٹر نے ٹولگا یوک کی میزبانی کی تھی اور دونوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

قونصل جنرل نے کراچی کے بطور ایڈمنسٹریٹر چارج سنبھالنے پر افتخار شلوانی کو مبارکباد بھی پیش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی میں پچاس سال بعد ٹرام سروس کی واپسی

افتخار شلوانی کا کہنا تھا کہ 'ترکی ہمارا برادرانہ اسلامی ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مثالی تعلقات ہیں'۔

انہوں نے قونصل جنرل کو شہر میں ٹرام سروس اور کتب خانوں کی ترقی کے لیے تعاون کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں ٹرام سروس چلانے کی پہلے ہی ہدایات دے رکھی ہیں اور ٹرام سروس چلنے سے شہر کی تاریخی ساکھ بھی بحال ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو استنبول جیسا سیاحتی مرکز بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں ترک حکومت کا تعاون انتہائی قابل تعریف ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

سیدات حیدر Sep 19, 2020 03:55am
ترکی برادر ملک ہے کوی اختلاف نہیں لیکن یہ کام ہم خود بھی کر سکتے ہیں۔ ہم نے کیوں تحیہ کر رکھا ہے کہ ہر کام کسی دوسرے ملک سے کروانا ہے۔ ویسے ہی غربت میں ڈوبا ملک ہے۔ اج ٹرام بنائیں گے شائد ترکی یا چائنہ جیسی نہ ہو لیکن ایک صلاحیت اور تجربہ بڑہے گا۔ کل جب دوسری بنائیں گے تو پہلی سے بہتر ہوگی اور اسطرح ملک کی انڈسٹری چلے گی روزگار ملے گا۔ اور زر مبادلہ بچے گا۔ اگر یونہی سب کام دوسروں سے کرواتے رہے تو ہمیشہ محتاج رہیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024