• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں میں 682 کا اضافہ، مزید 514 صحتیاب

شائع September 18, 2020 اپ ڈیٹ September 19, 2020
پاکستان میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے—فائل فوٹو: اے پی
پاکستان میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے—فائل فوٹو: اے پی

پاکستان میں اگرچہ کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال بہتر ہورہی ہے تاہم گزشتہ 2 روز سے ملک کے کچھ حصوں میں کیسز کی تعداد میں کچھ حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار 623 ہے جس میں سے 2 لاکھ 91 ہزار 683 صحتیاب ہوگئے ہیں جبکہ 6 ہزار 412 کا انتقال ہوا ہے۔

پاکستان میں آج 18 ستمبر کی شام تک مزید 682 کیسز اور 9 اموات کا اضافہ ہوا تاہم ان کیسز میں 193 کیسز بلوچستان اور 57 خیبرپختونخوا کے بھی شامل تھے جو گزشتہ روز کے اعداد و شمار تھے تاہم یہ رپورٹ آج ہوئے۔

بلوچستان میں ان کیسز کے بعد مجموعی تعداد 13 ہزار 991 جبکہ خیبرپختونخوا میں مجموعی کیسز 37 ہزار 242 ہوگئی۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو کراچی میں سامنے آیا، جس کے بعد یہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں پھیل گیا۔

ابتدا میں فروری سے مارچ کے دوران تک ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد کافی کم رہی تاہم اپریل میں ان کیسز میں اضافہ ہونا شروع ہوا۔

جس کے بعد مئی میں کیسز اور اموات کی یہ تعداد بڑھی اور بعد ازاں جون میں صورتحال مکمل طور پر تبدیل ہوگئی۔

جون میں پاکستان میں یومیہ کیسز 6 ہزار اور اموات 100 سے زیادہ رپورٹ ہونے لگیں اور ہسپتالوں پر دباؤ بھی بڑھ گیا۔

تاہم بعد ازاں جولائی میں کیسز اور اموات کی تعداد ایک مرتبہ پھر کم ہونا شروع ہوئی جس میں اگست میں مزید بہتری آئی۔

بعد ازاں رواں ماہ بھی کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال بہتری کی جانب ہی گامزن ہے۔

آج 18 ستمبر کو ملک میں مجموعی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔

سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں صوبے میں کورونا کے مزید 237 کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 362 ہوگئی۔

صوبے میں وائرس سے 4 مریض انتقال بھی کر گئے جس کے بعد سندھ میں اموات کی تعداد 2459 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 154 مریض صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد سندھ میں اب تک شفا پانے والوں کی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار 145 ہوگئی ہے۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 101 مریضوں اور 2 اموات کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں 101 نئے مریضوں کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 98 ہزار 142 ہوگئی۔

اس کے علاوہ 2 فرد کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے جس نے مجموعی اموات کی تعداد کو 2 ہزار 225 تک پہنچا دیا۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 28 نئے مریض اور 2 اموات کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نئے مریضوں کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 16 ہزار 33 تک پہنچ گئی۔

اسی طرح 2 اموات نے دارالحکومت میں اموات کی مجموعی تعداد کو 180 تک پہنچا دیا۔

گلگت بلتستان

پاکستان کے کم متاثر علاقوں میں سے ایک گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 45 مریض اور ایک موت سامنے آگئی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق 45 مریضوں نے وہاں کیسز کی مجموعی تعداد کو 3 ہزار 381 تک پہنچا دیا۔

اس کے علاوہ ایک فرد کے انتقال کرجانے سے یہ تعداد 80 ہوگئی۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز میں 21 کا اضافہ رپورٹ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 مریضوں نے کیسز کی تعداد کو 2 ہزار 472 تک پہنچا دیا۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں صحتیاب افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 514 مریض شفایاب ہوئے۔

اس نئے اضافے کے بعد کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار 683 ہوگئی جو مجموعی کیسز کا تقریباً 96 فیصد ہے۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 304623

اموات: 6412

صحتیاب: 291683

فعال کیسز: 6528

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 362 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد 98 ہزار 142 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 37 ہزار 242 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 13 ہزار 991 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 ہزار 33، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 381 اور کشمیر میں 2 ہزار 472 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں اموات کی صورتحال:

سندھ: 2459

پنجاب: 2225

خیبرپختونخوا: 1257

بلوچستان: 145

اسلام آباد: 180

آزاد کشمیر: 66

گلگت بلتستان: 80

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024