• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسمگلنگ روکنے کیلئے ایران، افغانستان سرحدوں پر 18 مارکیٹس کے قیام کا فیصلہ

شائع September 18, 2020
3 مارکیٹس میں سے 2 بلوچستان جبکہ ایک خیبر پختونخوا میں قائم کی جائے گی—تصویر: پی آئی ڈی
3 مارکیٹس میں سے 2 بلوچستان جبکہ ایک خیبر پختونخوا میں قائم کی جائے گی—تصویر: پی آئی ڈی

اسلام آباد: حکومت نے اسمگلنگ پر قابو پانے کے لیے پاک افغان اور پاک ایران سرحدوں پر 18 مارکیٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ دونوں ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ ملے۔

مذکورہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں انہوں نے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت 3 مارکیٹس کے منصوبے کی منظوری بھی دی۔

ان 3 مارکیٹس میں سے 2 بلوچستان جبکہ ایک خیبر پختونخوا میں قائم کی جائے گی اور یہ مارکیٹس آئندہ سال فروری سے اپنا کام شروع کردیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: طورخم بارڈر پر اسمگلنگ میں ملوث 2افسران سمیت 7افراد معطل

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسمگلنگ کو چیک کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ بنیادی اشیائے خور و نوش اور کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کے لیے ایک آرڈیننس نافذ کیا تھا جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملک کے ایئرپورٹس اور سرحدوں پر اس قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کا اختیار دیتا ہے۔

دوسری جانب قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ تعمیرات اور ڈیولپمنٹ کے اجلاس میں وزیراعظم نے کراچی ماسٹر پلان کو جتنی جلد ممکن کو مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ شہر کو بنیادی شہری مسائل مثلاً خستہ حال نکاسی آب، سیوریج سسٹم، پانی کی قلت اور ٹرانسپورٹ کی ناقص سہولیات سے محفوظ کیا جائے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو انسداد اسمگلنگ اقدامات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، رپورٹ

اربن فاریسٹری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے صوبوں کو بڑے شہروں میں سر سبز علاقوں کو بچانے اور ان میں اضافہ کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز پر زور دیا کہ معاشرے سے پٹواری نظام اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اراضی ریکارڈ میں ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دیا جائے۔

جس پر چیف سیکریٹری پنجاب نے اجلاس کو تعمیرات اور ہاوسنگ کی منظوری کے لیے ایک آن لائن پورٹل کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ نے وزریراعظم کو بتایا کہ ان کے صوبوں میں بھی آن لائن پورٹل متعارف کروائے جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اشیائے خورونوش کی اسمگلنگ کےخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

چیف سیکریٹری سندھ نے بتایا کہ صوبہ سندھ میں 17شہروں کے ماسٹر پلانز کا از سر نو جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ 3 شہروں کے ماسٹر پلان مرتب کر لیے گئے ہیں اور 6 شہروں کے پلانز کو دسمبر تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔

چیف سیکریٹری خبیر پختونخواہ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پشاور اور مردان کے ماسٹر پلان کا جائزہ لیا جارہا ہے ان کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع کے لیے ماسٹر پلان کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024