• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ایپل کا پہلے سے بہتر نیا آئی پیڈ ایئر پیش

شائع September 16, 2020
— فوٹو بشکریہ ایپل
— فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل نے ایک نیا آئی پیڈ ایئر متعارف کرایا ہے جو دیکھنے میں کمپنی کے آئی پیڈ پرو سے بہت زیادہ ملتا جلتا ہے۔

ایپل کے ورچوئل ایونٹ کے دوران اس نئے ٹیبلیٹ کو متعارف کرایا گیا۔

درحقیقت ایپل نے آئی پیڈ ایئر کے ڈیزائن کو نمایاں تبدیلی کی ہے جسے گزشتہ سال آئی پیڈ اور آئی پیڈ پرو کے درمیان متعارف کرایا گیا تھا۔

گزشتہ سال کے ایپل آئی پیڈ ایئر میں بیل کافی نمایاں تھے جبکہ ٹچ آئی ڈی کے لیے ایک بٹن دیا تھا مگر اس بار اسکرین کے ارگرد بیزل بہت کم ہے۔

اس آئی پیڈ میں پہلے سے بڑا 10.9 انچ کا لیکوئیڈ ریٹینا ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں ٹرو ٹون سپورٹ اور اینٹی ریفلیکٹیو کوٹنگ دی گئی ہے۔

ایپل نے ٹچ آئی ڈی فنگرپرنٹ سنسر کو پاور بٹن میں اوپر منتقل کردیا گیا ہے۔

ٹیبلیٹ میں پہلے سے طاقتور ایپل اے 14 بائیونک پراسیسر دیا گیا ہے اور کمپنی کے مطابق گزشتہ سال کے آئی فون ایئر کے مقابلے میں اس کی کارکردگی 40 فیصد بہتر ہے جبکہ گرافکس سپورٹ کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل کا کہنا ہے کہ یہ اس کی اب تک کی تیار کردہ سب سے ایڈوانس چپ ہے اور مشن لرننگ ایکسیلیٹرز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ایپل کی جانب سے اس ٹیکنالوجی پر مبنی ایپس کا مظاہرہ بھی ایونٹ کے دوران کرکے دکھایا۔

آئی پیڈ پرو کی طرح اس نئے ٹیبلیٹ میں بھی یو ایس بی ٹائپ سی کا اضافہ کیا گیا ہے جو 20 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کرتا ہے جبکہ وائی فائی سکس کے ساتھ 5 جی بی پی ایس ڈیٹا ٹرانسفرز سپورٹ بھی موجود ہے۔

جہاں تک کیمرے کی بات ہے تو بیک پر آئی پیڈ پرو جیسا 12 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے جس میں ویڈیو اسٹیبلائزیشن کو بہتر کیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر 7 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔

اس ٹیبلیٹ میں ایپل پینسل سپورٹ بھی دی گئی ہے جو مقناطیسی طور پر ڈیوائس کے ساتھ منسلک ہوگی اور اس کے لیے صارف کو 129 ڈالرز (21 ہزار روپے سے زائد) خرچ کرنا ہوں گے۔

اسی طرح ایپل کا میجک کی بورڈ 299 ڈالرز (لگ بھگ 50 ہزار روپے) میں دستیاب ہوگا۔

یہ نیا ٹیبلیٹ اگلے مہینے صارفین کو دستیاب ہوگا جس کی قیمت 599 ڈالرز (لگ بھگ ایک لاکھ روپے) رکھی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ایپل نے ایک انٹری لیول آئی پیڈ بھی متعارف کرایا جس کی قیمت 329 ڈالرز رکھی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

اس ٹیبلیٹ میں 10.2 انچ ڈسپلے، اے 12 پراسیسر ، 32 سے 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ اس کے ایل ٹی وی ورژن کی قیمت 459 ڈالرز سے شروع ہوگی جو صارفین کو 18 ستمبر سے دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024