• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ایپل کی واچ 6 سیریز اور واچ ایس ای متعارف

شائع September 15, 2020
ایپل واچ 6 — فوٹو بشکریہ ایپل
ایپل واچ 6 — فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل کی جانب سے برسوں سے ہر سال ستمبر کو نئے آئی فونز کو متعارف کرایا جارہا ہے مگر اس بار یہ روایت ٹوٹ گئی۔

ایپل کے ورچوئل ٹائم فلایئز ایونٹ میں کمپنی کی جانب سے نئی اسمارٹ واچز، آئی پیڈ اور ٹی وی اور ویڈیو گیمز کے ڈیجیٹل سبسکرائپشنز پر توجہ دی گئی۔

ظاہر ہے سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بننے والی ڈیوائس نئی ایپل واچ 6 ثابت ہوئی جس میں کئی اضافے کیے گئے ہیں۔

ایپل واچ 6 میں کووڈ 19 سے لڑنے کے لیے ہاتھوں کی صفائی کے ٹریکر، خون میں آکسیجن کی سطح کی مانیٹرنگ کرنے کا فیچر جو سطح بہت کم ہونے پر صارف کو آگاہ کرے گا۔

موشن سنسرز کے ذریعے نیند کی ٹریکنگ جیسے فیچرز دیئے گئے ہیں جبکہ بلیو ایلمونیم، بلیک گرائفٹ اور ڈیپ ریڈ جیسے نئے رنگوں کا اضافہ کیا گیا۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ ایپل واچ 6 سیریز میں بلڈ آکسیجن کی سطح کی جانچ پڑتال 15 سیکنڈ میں ہوگی جس کے لیے ریڈ اور انفراریڈ لائٹ کا استعمال ہوگا۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

اس اسمارٹ واچ میں نیا ایس 6 پراسیسر دیا گیا ہے جو پہلے کے مقابلے میں 20 فیصد تیز ہوگا۔

سیریز سکس میں واچ او ایس 7 کو شامل کیا گیا ہے جو اب سیریز 3 تک کی ڈیوائسز کے لیے بھی دستیاب ہوگا تاہم نئی واچ میں نئے سنسرز کی وجہ سے یہ زیادہ بہتر کام کرے گا۔

ایپل کی جانب سے ایک نیا فیچر فیملی سیٹ اپ کو بھی متعارف کرایا گیا ہے جس سے والدین اپنے بچوں کی ایپل واچز کو کنٹرول کرسکیں گے۔

والدین کی مرضی سے بے اس گھڑی سے کال یا میسج بھیج سکیں گے، لوکیشن الرٹس سیٹ اپ، ڈو ناٹ ڈسٹرب موڈ اور دیگر فیچرز استعمال کرسکیں گے۔

یہ اسمارٹ واچ 15 ستمبر سے 399 ڈالرز (66 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگی۔

سیرز سکس کے ساتھ ایپل کی جانب سے ایک کم قیمت ایپل واچ ایس ای بھی متعارف کرائی گئی ہے جو 3 سال پرانی ایپل واچ 3 کی جگہ لے گی۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

اس کی قیمت 279 ڈالرز (46 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی جبکہ سیلولر ماڈل 329 ڈالرز (54 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے جو جمعے کو صارفین کو دستیاب ہوگی۔

اس گھڑی میں بیشتر فیچرز سیریز 6 والے ہی ہیں بشمول بلٹ ان ایکسیلرومیٹر، گایئرواسکوپ اور آل ویز آن آلٹی میٹر کے ساتھ ساتھ سلیپ ٹریکنگ اور ہاتھوں کی صفائی کا ٹریکر قابل ذکر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024