• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm

ٹیکس چوری کے الزام میں اسرائیلی سپر ماڈل کو سزا

شائع September 14, 2020
بار رفائلی پر تین سال تک ٹیکس نہ دینے کا الزام تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
بار رفائلی پر تین سال تک ٹیکس نہ دینے کا الزام تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اسرائیلی سپر ماڈل و معروف اداکارہ 35 سالہ بار رفائلی کو عدالت نے ٹیکس چوری کا الزام ثابت ہونے پر والدہ سمیت سزا سنادی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق تل ابیب کی عدالت نے سپر ماڈل کی پلی بارگین کی درخواست قبول کرتے ہوئے انہیں ٹیکس ادائیگی سے بچنے اور چوری کے الزام ثابت ہونے پر سزا سنادی۔

عدالت نے ماڈل کو 9 ماہ تک کمیونٹی سروس کی سزا سنائی جب کہ ان کی والدہ کو عدالت نے 16 ماہ تک جیل بھیج دیا۔

بار رفائلی اور ان کی والدہ پر الزام تھا کہ انہوں نے 2009 سے 2012 تک ٹیکس ادائیگی نہیں کی اور انہوں نے اپنی کمائی بھی خفیہ رکھی۔

عدالت نے اداکارہ کی والدہ کو جیل بھیج دیا—فوٹو: رائٹرز
عدالت نے اداکارہ کی والدہ کو جیل بھیج دیا—فوٹو: رائٹرز

سپر ماڈل پر مجموعی طور پر 72 لاکھ امریکی ڈالر کی ٹیکس چوری کا الزام تھا اور ان کے خلاف گزشتہ کئی ماہ سے قانونی کارروائی جاری تھی۔

بار رفائلی اور ان کی والدہ کے خلاف جولائی میں ٹیکس چوری کا الزام ثابت ہوا تھا، جس کے بعد سپر ماڈل اور ان کی والدہ نے ٹیکس حکام کو قانونی طریقے سے پلی بارگین کی اپیل کی تھی۔

عدالت نے ان کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرتے ہوئے دونوں کو سزائیں اور جرمانہ سنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی بار اسرائیلی ماڈل کا متحدہ عرب امارات میں فوٹو شوٹ

عدالت نے ماں اور بیٹی پر علیحدہ علیحدہ ساڑھے 7 لاکھ ڈالر تک جرمانہ بھی عائد کیا اور انہیں 2009 سے 2012 تک کے ٹیکس واجبات کی ادائیگی کا حکم بھی دیا۔

عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے پر اداکارہ آبدیدہ ہوگئیں—فوٹو: رائٹرز
عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے پر اداکارہ آبدیدہ ہوگئیں—فوٹو: رائٹرز

بار رفائلی اور ان کی والدہ اب ٹیکس حکام کو 72 لاکھ ڈالر سے زائد رقم ادا کریں گی اور اداکارہ کی 65 سالہ والدہ کی جیل کی سزا 21 ستمبر سے شروع ہوگی۔

عدالت کی جانب سے 13 ستمبر کو ماڈل کو سزا سنائے جانے کےموقع پر پراسیکیوٹر نے بار رفائلی کے حوالے سے عدالت میں کہا کہ وہ فوٹوگرافرز اور صحافیوں کی پسندیدہ خاتون ہیں اور انہوں نے ہولی وڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ رومانس کے وقت ٹیکس ادائیگی کے لیے اپنے مالی معاملات چھپائے۔

ماضی میں اسرائیلی اداکارہ کے لینارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ تعلقات رہے ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
ماضی میں اسرائیلی اداکارہ کے لینارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ تعلقات رہے ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

بار رفائلی کو اسرائیل کی سپر ماڈل تصور کیا جاتا ہے تاہم اب وہ ملک کی معروف ٹی وی شخصیت بھی بن چکی ہیں۔

ماضی میں ان کے ہولی وڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو سمیت دیگر عالمی اداکاروں کے ساتھ تعلقات کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔

بار رفائلی کئی سال تک ماڈلنگ کی وجہ سے امریکا سمیت دیگر ممالک میں بھی قیام پذیر رہی ہیں، تاہم بعد ازاں انہوں نے وطن واپسی پر معروف کاروباری شخصیت سے شادی کرلی تھی اور اب وہ تین بچوں کی ماں بھی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024