• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پرانا انٹرویو وائرل ہونے پر عفت عمر کو تنقید کا سامنا

شائع September 13, 2020
اداکارہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ تسلیم کریں کہ انہوں نے غلط بات کہی تھی— فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ تسلیم کریں کہ انہوں نے غلط بات کہی تھی— فوٹو: انسٹاگرام

حال ہی میں اداکارہ و میزبان عفت عمر کو ایک سال قبل اداکار نعمان اعجاز کی جانب سے دیے گئے انٹرویو کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوئی تھی، جس میں اداکار شادی شدہ ہونے کے باوجود دوسری خواتین سے معاشقے کرنے کا اعتراف کرتے دکھائی دیے تھے۔

نعمان اعجاز کی مذکورہ ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ساتھ ہی عفت عمر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کہ انہوں نے ایک شادی شدہ مرد کی جانب سے بیوی کو دھوکا دینے کا اعتراف کرنے پر ٹوکا کیوں نہیں؟

لیکن اب خود عفت عمر کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ عفت عمر نے اگست 2019 میں فلم 'ہیر مان جا' کی کاسٹ کا انٹرویو کیا تھا، جس کی ایک ویڈیو کلپ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی تھی، جسے اب دوبارہ سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عفت عمر کو دیے گیئے نعمان اعجاز کے پرانے انٹرویو پر تنازع

اداکارہ کی شیئر کی جانے والی مختصر ویڈیو اب بھی اداکارہ کے انسٹاگرام پر موجود ہے، جس میں وہ ہنستے ہوئے اعتراف کرتی ہیں کہ انہوں نے اپنے پہلے ڈرامے 'ننگے پاؤں' کی شوٹنگ کے دوران ایک سین کا بار بار ری ٹیک کرواکر راحت کاظمی کو گلے لگایا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

عفت عمر کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں وہ بتاتی ہیں کہ 'ننگے پاؤں' میں صبا حمید اور راحت کاظمی نے ان کے والدین کا کردار ادا کیا تھا اور انہوں نے مذکورہ ڈرامے کے ایک سین کو بار بار شوٹ کروایا۔

عفت عمر کے مطابق راحت کاظمی کو اس بات کا پتا نہیں تھا مگر میں اپنی 'ٹھرک' پوری کر رہی تھی۔

عفت عمر کی مذکورہ ویڈیو کلپ ان کی جانب سے اداکار علی رحمٰن اور حریم فاروق کے 30 اگست 2019 کے انٹرویو سے لی گئی تھی۔

عفت عمر نے دونوں اداکاروں کا انٹرویو 2 قسطوں میں نشر کیا تھا اور انہوں نے 'ہیر مان جا' کے اداکاروں سے انٹرویو کی پہلی قسط میں ہی پوچھا تھا کہ ان دونوں کا 'کرش' کون ہے، جس کے ساتھ وہ رومانٹک فلم کرنا چاہتے ہوں؟

عفت عمر نے علی رحمٰن اور حریم فاروق سے کرش کا سوال انٹرویو کی پہلی قسط کے گیارہویں منٹ میں پوچھا تھا اور ساتھ ہی عفت عمر نے دونوں کو بتایا تھا کہ بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان ان کے 'کرش' ہیں اور وہ ان کے ساتھ رومانٹک فلم کرنا چاہیں گی۔

عفت عمر کے سوال پر حریم فاروق نے کہا تھا کہ ان کا 'کرش' راحت کاظمی ہے، جس پر میزبان نے انہیں ہنستے ہوئے کہا تھا کہ وہ تو ان کے ساتھ کر چکی ہیں۔

عفت عمر کے سوال پر علی رحمٰن نے کہا تھا کہ وہ ماہ نور بلوچ کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے، جس پر میزبان نے دونوں کو ٹوکا کہ وہ محفوظ نام کیوں لے رہے ہیں؟

انٹرویو میں اسی دوران ہی عفت عمر نے حریم فاروق اور علی رحمٰن سے سوال کیا کہ جب وہ دونوں فلم کا کوئی رومانٹک سین شوٹ کرتے ہیں، جس میں ایک دوسرے کو گلے لگانا ہوتا ہے، اس وقت ان دونوں کے دل میں کچھ کچھ ہوتا ہے؟

مزید پڑھیں: عفت عمر کو دیے انٹرویو میں نعمان اعجاز نے مذاق کیا تھا، عتیقہ اوڈھو

عفت عمر کے اسی سوال پر حریم فاروق ہنس دیتی ہیں جب کہ علی رحمٰن بتاتے ہیں کہ ایسا نہیں ہوتا بلکہ ایسے سین شوٹ کرنے پر دونوں ایک دوسرے سے خفا ہوجاتے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

علی رحمٰن اور حریم فاروق کے اسی انٹرویو کی دوسری قسط یکم ستمبر 2019 کو نشر کی گئی تھی، جس میں انہوں نے اپنے کیریئر اور شوبز انڈسٹری سمیت نجی زندگی سے متعلق بھی بات چیت کی تھی۔

عفت عمر کی جانب سے ڈرامے 'ننگے پاؤں' میں والد کا کردار نبھانے والے سینئر اداکار راحت کاظمی کے ساتھ بار بار گلے ملنے کا سین شوٹ کروانے کا اعتراف کرنے کے بعد انہیں ایک سال بعد اب شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد اداکارہ نے مذکورہ ڈرامے کا وہ سین بھی شیئر کیا، جس میں وہ راحت کاظمی کو بطور بیٹی گلے ملتی ہیں۔

عفت عمر نے ڈرامے کا مذکورہ سین انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'معصوم جھپی'۔

اداکارہ کی جانب سے ڈرامے کا سین شوٹ کرنے پر بھی اداکارہ پر خوب تنقید کی گئی اور ان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی غلطی تسلیم کریں۔

اداکارہ کی جانب سے راحت کاظمی کو پہلا کرش قرار دینے اور ان کے ساتھ گلے ملنے کے سین کو بار بار شوٹ کروانے کے اعتراف کے بعد کئی افراد نے ان کی پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ اب راحت کاظمی کو 'می ٹو مہم' کے ذریعے اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کو سامنے لانا چاہیے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024