• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

شمالی وزیرستان: ریموٹ کنٹرول دھماکے میں فوجی اہلکار شہید

شائع September 12, 2020
دھماکے کے نتیجے میں 33 سالہ سپاہی ساجد شہید ہوگئے، ترجمان پاک فوج — فوٹو: آئی ایس پی آر
دھماکے کے نتیجے میں 33 سالہ سپاہی ساجد شہید ہوگئے، ترجمان پاک فوج — فوٹو: آئی ایس پی آر

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ریموٹ کنٹرول دھماکا میرانشاہ کے بویا روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب ہوا۔

بیان میں کہا گیا کہ دھماکے کے نتیجے میں 33 سالہ سپاہی ساجد شہید ہوگئے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔

واضح رہے کہ 4 ستمبر کو بھی شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے کے قریب آئی ای ڈی دھماکے میں ایک افسر سمیت 3 اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے کے قریب دھماکا، افسر سمیت 3 جوان شہید

آئی ایس پی آر کا بیان میں کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں شگانشپا روڈ پر گھیریوم سیکٹر میں سڑک کی مرمت کرنے والی ٹیم کی حفاظت پر مامور پاک فوج کے دستے کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے ریموٹ کنٹرول دھماکا کیا گیا۔

دھماکے میں 23 سالہ لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد، 33 سالہ نائیک محمد عمران اور 30 سالہ سپاہی عثمان اختر نے جام شہادت نوش کیا۔

اس کے علاوہ اس حملے میں 4 فوجی زخمی بھی ہوئے۔

31 اگست کو جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان: آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 3 جوان شہید

اس سے قبل 12 جولائی کو خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے تھے، جبکہ 4 دہشت گردوں کو بھی ہلاک کردیا گیا تھا۔

8 مئی کو بھی میرانشاہ کے علاقے میں ہی ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر راکٹ حملے میں پاک فوج کے 2 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024