• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایل او سی: بھارتی گولہ باری سے بچی جاں بحق، متعدد زخمی

شائع September 12, 2020
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری میں ایک کمسن بچی جاں بحق اور اس کی بڑی بہن بھائی، نانا اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔

پونچھ ڈویژن میں پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) راشد نعیم خان نے ڈان کو بتایا کہ تحصیل ہجیرہ میں بٹال سیکٹر میں بھارتی فورسز نے لگاتار دوسرے دن بھی شدید گولہ باری کی جس سے نہ صرف جانی بلکہ املاک کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

مزید پڑھیں: ’مقبوضہ کشمیر پر کسی یکطرفہ فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے‘

انہوں نے تبایا کہ بھارتی فورسز کی گولہ باری سے گاؤں درہ شیر خان کے ایک مکان کے رہائشی 80 سالہ موتیان بی بی اور ان کا پوتا 17 سالہ اقرار الحق اور 11 سالہ اقرا زخمی ہوگئے۔

راشد نعیم نے بتایا کہ موتیان بی بی اور اقرار الحق کو راولاکوٹ میں شیخ خلیفہ بن زید النہیان ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ اقرا کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں راولپنڈی کے ایک ہسپتال پہنچادیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اقرا ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئیں جبکہ دو دیگر متاثرہ افراد کی حالت بھی بہتر بتائی گئی ہے۔

ڈی آئی جی خان نے بتایا کہ بٹال سیکٹر کے گاؤں سہررا میں ایک اور شہری محمد اسد زخمی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: حریت کانفرنس کا تمام گرفتار کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

راشد نعیم کے مطابق جمعرات کے روز ہونے والی گولہ باری سے دارا شیر خان گاؤں میں محمد یٰسین زخمی اور ایک مکان جزوی طور پر تباہ ہوگیا جبکہ ضلع کوٹلی کے گوئی برموچ گاؤں میں 6 مکانات اور ایک مسجد کو جزوی نقصان پہنچا۔


یہ خبر 12 ستمبر 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024