• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

نادیہ جمیل کی پاکستانی ڈراموں کی کہانیوں پر تنقید

شائع September 11, 2020
نادیہ جمیل نے مزید لکھا کہ اس قسم کی کہانیاں کیا پیغام دیتی ہیں ؟—فائل فوٹو:انسٹاگرام
نادیہ جمیل نے مزید لکھا کہ اس قسم کی کہانیاں کیا پیغام دیتی ہیں ؟—فائل فوٹو:انسٹاگرام

پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے ملک میں ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈراموں کی کہانیوں پر تنقید کی ہے۔

نادیہ جمیل اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی کارکن بھی ہیں اور خواتین اور بچوں پر مظالم کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہیں۔

فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں نادیہ جمیل نے پاکستانی ڈراموں کے مواد پر برہمی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: نادیہ جمیل ہسپتال سے ڈسچارج، کینسر سے آزاد، ذیابطیس کا شکار

اداکارہ نے لکھا کہ پاکستان کے ٹی وی ڈراموں میں دکھایا جاتا ہے کہ مردوں کی جانب سے عورتوں کو مارا پیٹا جاتا ہے، ان پر تشدد کیا جاتا ہے لیکن وہ پھر بھی انہی کے ساتھ رہنے کے لیے بے تاب ہیں۔

نادیہ جمیل نے مزید لکھا کہ اس قسم کی کہانیاں کیا پیغام دیتی ہیں؟

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈراموں میں ایسا کیوں دکھایا جاتا ہے کہ عورت ایسے مرد کی محبت میں خود کو جلا رہی ہے جو اس پر تشدد کرتا ہے اور عورت کو ہی روتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسی کہانیاں انہیں جسمانی طور پر بیمار کرتی ہیں۔

نادیہ جمیل نے لکھا کہ بہت سے ٹی وی ڈرامے عورت کو متاثرہ فرد اور مرد کو ان کا ہیرو دکھانا چاہتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ہم متاثرہ افراد نہیں، الحمداللہ، اللہ نے ہمیں خود کا احترام کرنے کی صلاحیت دی ہے اور کیا ہم ٹی وی پر وہ احترام دیکھ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ نادیہ جمیل رواں برس اپریل میں بریسٹ کینسر کا شکار ہوگئی تھیں اور انہوں نے لندن کے ایک معروف ہسپتال میں علاج شروع کروایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: زندگی سے محبت کرنا اور ترقی کی منازل طے کرنا چاہتی ہوں، نادیہ جمیل

نادیہ جمیل نے رواں برس اپریل کے آغاز میں تصدیق کی تھی کہ وہ بریسٹ کینسر کا شکار ہوگئی ہیں۔

مرض کی تشخیص کے چند دن بعد ہی 7 اپریل کو اداکارہ کی پہلی سرجری کی گئی تھی جو کامیاب رہی، جس کے بعد اداکارہ کے مزید علاج کے لیے کیموتھراپی کا آغاز کیا گیا تھا۔

کینسر جیسے موذی مرض سے جنگ لڑنے کے باوجود نادیہ جمیل گزشتہ تین ماہ کے دوران بچوں اور خواتین پر تشدد کے خلاف آواز اٹھاتی دکھائی دی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024