• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 لاکھ 88 ہزار مریض شفایاب، فعال کیسز 6 ہزار سے زائد

شائع September 11, 2020 اپ ڈیٹ September 12, 2020
پاکستان میں کیسز کی تعداد میں کمی آرہی ہے—فائل فوٹو: انادولو ایجنسی
پاکستان میں کیسز کی تعداد میں کمی آرہی ہے—فائل فوٹو: انادولو ایجنسی

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے اور 3 لاکھ 681 کیسز میں سے 2 لاکھ 88 ہزار 206 ہوگئی ہے جبکہ 6 ہزار 371 کا انتقال ہوا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار فراہم کرنے والے پورٹل کے مطابق ملک میں 11 ستمبر کو مجموعی طور پر 414 کیسز اور 3 اموات کا اضافہ ہوا تاہم گلگت بلتستان کے مجموعی کیسز میں سے 6 کو مائنس کیا گیا، جس سے وہاں تعداد 3 ہزار 137 سے کم ہوکر 3 ہزار 131 تک پہنچ گئی۔

اگر ملک میں اس عالمی وبا کی بات کی جائے تو اس کا آغاز 26 فرور 2020 کو ہوا تھا، جس کے بعد سب سے پہلے تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا تھا جبکہ اس کے بعد دیگر شعبوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

ان پابندیوں کا مقصد لوگوں میں وائرس کے پھیلاؤ کو رکنا تھا تاہم ابتدا میں وائرس کا پھیلاؤ کم رہا جبکہ اپریل سے اس میں تیزی آنا شروع ہوئی اور پھر مئی اور جون میں صورتحال کافی تبدیل ہوگئی۔

جون میں صورتحال یہاں تک پہنچ گئی کہ یومیہ کیسز 6 ہزار اور اموات 100 سے زائد رپورٹ ہونے لگیں جس کی وجہ سے ہسپتالوں پر دباؤ بڑھنے کی رپورٹس بھی آئیں تاہم اس کے بعد جولائی میں کیسز کم ہونا شروع ہوئے اور لگائی گئی پابندیاں بھی نرم کی گئی۔

بعد ازاں اگست میں یہ پابندیاں بڑی حد تک ختم کردی گئی، جس کی وجہ کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہونا تھا، جس کے بعد ستمبر میں مزید صورتحال میں بہتری پر تعلیمی اداروں کو بھی 15 ستمبر سے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔

آج (11 ستمبر) کو ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔

سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبے میں کورونا کے 271 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 675 ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ وائرس سے ایک اور مریض دم توڑ دیا جس کے بعد سندھ میں اموات کی تعداد 2440 ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے میں کورونا کے 11 ہزار 42 ٹیسٹ کیے گئے۔

پنجاب

صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز میں 72 کا اضافہ ہوا جبکہ ایک فرد کا انتقال بھی ہوا۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ان 72 کیسز کے بعد مجموعی تعداد 97 ہزار 533 ہوگئی۔

اس کے علاوہ ایک فرد کے انتقال نے مجموعی اموات کی تعداد کو 2 ہزار 214 تک پہنچا دیا۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 28 مریضوں اور ایک موت کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان نئے مریضوں کے بعد مجموعی کیسز 15 ہزار 832 ہوگئے۔

مزید یہ کہ ایک فرد کے انتقال کرجانے سے اموات کی تعداد 178 ہوگئی۔

خیبر پختونخوا

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کورونا کے 39 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 36 ہزار 862 ہوگئی۔

صوبے میں جمعہ کو وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا، یوں اموات 1256 پر برقرار ہیں۔

آزاد کشمیر

ملک کے سب سے کم متاثر حصے آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید 10 مریض سامنے آئے۔

ان 10 نئے مریضوں کے بعد آزاد کشمیر میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 ہزار 366 ہوگئی۔

صحتیاب افراد

ملک میں صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 256 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق شفایاب ہونے والے ان نئے مریضوں کے بعد ملک میں مجموعی طور پر صحتیاب افراد کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 206 ہوگئی، جو 96 فیصد ہے۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 300681

اموات: 6371

صحتیاب: 288206

فعال کیسز: 6104

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 675 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد 97 ہزار 533 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 36 ہزار 862 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 13 ہزار 282 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 832، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 131 اور کشمیر میں 2 ہزار 366 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں اموات کی صورتحال:

سندھ: 2440

پنجاب: 2214

خیبرپختونخوا: 1256

بلوچستان: 145

اسلام آباد: 178

آزاد کشمیر: 65

گلگت بلتستان: 73


پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا اور 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی۔

تاہم اس کے بعد مذکورہ وائرس نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑنا شروع کیے تاہم بعد ازاں صورتحال بہتری کی جانب واپس گامزن ہوئی اور اب تک 3 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ اموات 6 ہزار سے زائد ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے پہلے کیس سے لے کر اب تک کیا صورتحال رہی اور کس روز کتنے کیسز اور اموات سامنے آئیں؟ مکمل تفصیل جاننے کے لیے کلک کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024