• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ایپل کی مصنوعات میں ایک حیرت انگیز اضافہ

شائع September 11, 2020
— فوٹو بشکریہ بلومبرگ
— فوٹو بشکریہ بلومبرگ

ایپل کو آئی فون، آئی پیڈ اور میک کمپیوٹرز کے لیے جانا جاتا ہے مگر کورونا وائرس کی وبا کے باعث اس کی مصنوعات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

اور وہ ہے فیس ماسک۔

جی ہاں ایپل نے کورونا وائرس کی وبا سے اپنے ملازمین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے فیس ماسک کو ڈیزائن کرکے تیار کیا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایپل کے تیار کردہ خصوصی فیس ماسکس کارپوریٹ اور ریٹیل ملازمین میں تقسیم کرنا شروع کردیئے ہیں، جن میں سے بیشتر ان کا استعمال بھی کررہے ہیں۔

اور صاف ظاہر ہے ایپل کی اس نئی پراڈکٹ کا مقصد کووڈ 19 سے تحفظ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایپل کی جانب سے ملازمین کو 2 مختلف قسم کے ماسکس فراہم کیے گئے ہیں۔

ایک شفاف ماسک جسے کلیئر ماسک کا نام دیا گیا ہے اور وہ دیگر کمپنیوں کے تیار کردہ ہیں۔

ایک نیا ماسک جو کمپنی کے اپنے انجنیئرز نے تیار کیا ہے اسے ایپل فیس ماسک کا نام دیا گیا ہے۔

اس ماسک میں 3 تہیں دی گئی ہیں جو ذرات کی آمدورفت کو فلٹر کرتے ہیں جبکہ اسے 5 بار دھو کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

چونکہ ان فیس ماسکس کو ایپل نے تیار کیا ہے تو یہ عام نہیں بلکہ سفید رنگ کے ان ماسکس کی ساخت تکونی شکل کی ہے جو ناک کے اوپر آرام سے جم جاتا ہے اور نچلا حصہ گول ہے جو تھوڑی میں پھنس جاتا ہے۔

میک ریومرز نے ایپل کے ایک پرومو کے اسکرین شاٹ کو جاری کیا جس میں لکھا ہے کہ نیا ایپل فیس ماسک ہلکا پھلکا، آرام دہ اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے موثر ہے، جو آپ کو اور دیگر کو محفوظ رکھتا ہے۔

ایپل نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محتاط تحقیق اور ٹیسٹنگ کے بعد ماسک کے فلٹرز کے لیے درست میٹریلز کو دریافت کیا گیا۔

کمپنی کی جانب سے اگلے 2 ہفتے تک ملازمین کو ایپل فیس ماسکس فراہم کیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024