• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پیمرا نے ڈراما سیریل 'جلن' پر پابندی لگادی

شائع September 10, 2020
اے آر وائی کو جلن کے خلاف موصول ہونے والی شکایات پر ڈرامے کے مواد کا جائزہ لینے کا حکم دیا گیا تھا—فائل فوٹو: ٹوئٹر
اے آر وائی کو جلن کے خلاف موصول ہونے والی شکایات پر ڈرامے کے مواد کا جائزہ لینے کا حکم دیا گیا تھا—فائل فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سماجی و مذہبی اقدار کے منافی مواد نشر کرنے پر ڈراما سیریل جلن کی نشریات پر فوری پابندی لگادی۔

اس حوالے سے پیمرا سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ نجی چینل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے میں سماجی اور مذہبی اقدار کے منافی مواد نشر کرنے پر شدید عوامی ردعمل اور شکایات موصول ہورہی تھیں۔

پریس ریلیز کے مطابق چینل کی جانب سے ڈرامے کے اسکرپٹ میں خاطر خواہ تبدیلی نہ ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت مذکورہ ڈراما نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

پیمرا نے کہا کہ ڈرامے کے مواد سے متعلق چینل انتظامیہ کو بارہا خبردار کیا گیا تھا کہ ڈرامےکے مواد کا جائزہ لیں اور اسکرپٹ کو پاکستانی اقدار کے مطابق بنائیں بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: 'عشقیہ' اور 'پیار کے صدقے' کے نشرِِ مکرر پر پابندی

پریس ریلیز میں یہ بھی کہا گیا کہ پیمرا نے 18 اگست کو تمام چینلز کو تفصیلی ہدایت نامہ جاری کیا گیا تھا جس میں ڈراموں کے مواد کو پاکستانی اقدار کے مطابق بنائے جانے سے متعلق حتمی ہدایت نامہ جاری کیا گیا تھا۔

پیمرا نے کہا کہ چینل انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاطر خواہ کارروائی نہ کیے جانے کی وجہ سے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو ' جلن' ڈرامے کی نشریات پر پابندی عائد کرنی پڑی۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کو مذکورہ پابندی پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ 4 ستمبر کو پیمرا نے 'سماجی اور مذہبی اقدار' کے منافی مواد نشر کرنے پر ڈراما سیریل 'عشقیہ' اور 'پیار کے صدقے' کے نشر مکرر پر پابندی عائد کردی تھی۔

پیمرا نے دونوں ڈراموں کی نہ صرف اے آر وائے ڈیجیٹل، ہم ٹی وی بلکہ اور اے آر وائے زندگی اور ہم ستارے پر بھی نشر مکرر پر پابندی لگائی تھی۔

اس کے ساتھ ہی پیمرا نے اے آر وائی کو ڈراما سیریل 'جلن' کے خلاف موصول ہونے والی شکایات پر ڈرامے کے مواد کا جائزہ لینے کا بھی حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈراما ’جلن‘ میں بہنوئی و سالی کی محبت دکھانے پر لوگ برہم

یاد رہے کہ رواں برس جون میں جلن ڈرامے کا ٹیزر سامنے آنے کے بعد ڈرامے کے آغاز سے قبل ہی اسے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور لوگ ڈرامے کی کہانی کو پاکستانی سماجی روایات کے خلاف قرار دے رہے تھے۔

ڈرامے میں اریبہ اور منال خان نے بہنوں کے کردار ادا کیے ہیں جب کہ عماد عرفانی نے اریبہ حبیب کے شوہر کا اور منال خان کے بہنوئی کا کردار ادا کیا ہے۔

اس ڈرامے کا ٹیزر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے ڈرامے کی کہانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے پاکستانی سماج کے خلاف قرار دیا تھا جبکہ ٹوئٹر پر واہیات ڈرامے کا ٹرینڈ بھی ٹاپ پر رہا تھا۔

تبصرے (2) بند ہیں

ERUM SIDDIQUI Sep 11, 2020 12:19pm
میں انہی وجوہات کی بنا پر پاکستانی ڈرامے دیکھنا چھوڑ چکی ہوں۔ ڈرامے موضوعات اور اداکاری سے عاری ہوتے جارہے ہیں۔ پاکستان نوجوانوں کی آبادی کا بڑاملک ہے لیکن اسے کیادکھا رہے ہیں؟
KSYED Sep 11, 2020 04:14pm
پرائویٹ چینلز نے جبسے دولت بٹورنی شروع کی ہے تب سے پاکستان میں ٹی وی ڈراموں کا زوال شروع ہوا ہے۔ دیور بھابھی ، بہنو ئ سالی کا رومینس، طلاق، رومینٹیسائز ریپ اسٹوریز اب ڈراموں کے عنوان ہین۔ وہ کہتے ہین ہم معا شرے کو آگا ہی دے رہے ہین۔ اب اور کتنی ذہنی پستی مین جائن گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024