• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'پاکستان مخالف عناصر کے ففتھ جنریشن وار، ہائبرڈ ہتھکنڈوں کو ناکام بنانا ہوگا'

شائع September 9, 2020
فورم نے تمام شعبوں میں مثبت پیشرفت اور ملک بھر میں سیکیورٹی کی بہتر صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا — ویڈیو اسکرین شاٹ آئی ایس پی آر
فورم نے تمام شعبوں میں مثبت پیشرفت اور ملک بھر میں سیکیورٹی کی بہتر صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا — ویڈیو اسکرین شاٹ آئی ایس پی آر

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعلیٰ فوجی حکام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مخالف عناصر کی جانب سے ففتھ جنریشن وار اور ہائبرڈ ہتھکنڈوں کو ناکام بنانا ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 235 ویں کور کمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔

فورم کو علاقائی ماحول کے ارتقا اور آپریشنل پیشرفت بالخصوص لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی تازہ ترین صورتحال، پاکستان کے مثبت کردار اور افغانستان امن عمل میں شراکت، مغربی سرحد کے ساتھ باڑ لگانے میں پیشرفت اور آپریشن ردالفساد کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

انسداد کووڈ 19، ٹڈی دل پر قابو پانے کے اقدامات اور قومی پولیو مہم میں معاونت کے امور بھی زیر بحث آئے۔

فورم نے تمام شعبوں میں مثبت پیشرفت اور ملک بھر میں سیکیورٹی کی بہتر صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

کانفرنس کے شرکا نے بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو علاقائی امن و استحکام کے لیے باعث تشویش قرار دیا۔

آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدلتی ہوئی علاقائی اور تزویراتی صورتحال کا تقاضا ہے کہ مسلح افواج اپنی حربی تیاریوں میں اضافہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف عناصر کی جانب سے ففتھ جنریشن وار اور ہائبرڈ ہتھکنڈوں کو ناکام بنانا ہوگا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں، محرم الحرام اور سیلاب کے دوران سول انتظامیہ سے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کا حوصلہ انتہائی بلند ہے۔

انہوں نے کمانڈرز کو ہدایت کی کہ وہ طویل اور وسیع آپریشنل اورداخلی سیکیورٹی پر تعیناتی کے دوران فوجی جوانوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024