• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’کیپنگ اپ ود دی کارڈیشینز‘ آئندہ سال سے ختم کرنے کا اعلان

شائع September 9, 2020
’کیپنگ اپ ود دی کارڈیشینز‘ کا آخری سیزن آئندہ سال نشر ہوگا — پرومو فوٹو ای نیٹ ورک
’کیپنگ اپ ود دی کارڈیشینز‘ کا آخری سیزن آئندہ سال نشر ہوگا — پرومو فوٹو ای نیٹ ورک

امریکا سمیت دنیا بھر میں معروف ریئلٹی فیملی شو ’کیپنگ اپ ود دی کارڈیشینز‘ کو آئندہ سال سے ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

’کیپنگ اپ ود دی کارڈیشینز‘ کا آغاز 2007 میں ہوا تھا اور گزشتہ کئی سال سے مذکورہ شو امریکا کے معروف ای نیٹ ورک چینل کے انٹرٹیمنٹ ٹی وی چینل پر نشر ہوتا آ رہا تھا۔

’کیپنگ اپ ود دی کارڈیشینز‘ شو دراصل امریکا کی شوبز فیملی کا خاندانی شو تھا، جہاں نہ صرف وہ اپنی زندگی کے تمام معاملات بلکہ اپنے پروفیشنل کے معاملات پر ٹی وی اسکرین پر لاتے تھے۔

یہ ایک طرح کے کامیڈی ٹاک شو کی طرح تھا، جس میں کارڈیشینز فیملی کے تقریبا تمام ہی ارکان دکھائی دیے۔

’کیپنگ اپ ود دی کارڈیشینز‘ سے سب سے زیادہ شہرت کم کارڈیشین، کایلی جینر، کھلوئے کارڈیشین، کینڈل جینر، کارٹنی کارڈیشین اور ان کی والدہ کرس جینر اور والد کیٹلیان جینر کو حاصل ہوئی۔

اسی شو میں ہی خاندان کے تمام ارکان کی شادیوں، افیئرز، طلاقوں اور بوائے فرینڈز کو چھوڑنے یا ایک دوسرے کے ساتھ دھوکا کرنے کی باتیں بھی سامنے آتی رہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اسی شو میں ہی کایلی جینر اور کم کارڈیشین کے والد کیٹلیان جینر نے 2015 میں پہلی بار اسکرین پر اعتراف کیا کہ وہ دراصل مکمل مرد نہیں بلکہ ٹرانس جینڈر خاتون ہیں۔

کیٹلیان جینر 2015 سے قبل بروس جینر کے نام سے جانے جاتے تھے، تاہم بعد ازاں جب انہوں نے اپنے جنسی مسائل اور رجحانات کا اعتراف کیا تو انہوں نے اپنا نام بھی کیٹلیان جینر رکھ لیا۔

کیٹلیان جینر معروف ماڈل کایلی جینر، کینڈل جینر اور بروڈی جینر کے والد ہیں، تاہم کم کارڈیشین، کھلوئے کارڈیشین، کارٹنی کارڈیشین اور باب کارڈیشین ان کے حقیقی بچے نہیں، بلکہ سوتیلے ہیں۔

تاہم جینر اور کارڈیشین بہن و بھائیوں کی والدہ ایک ہی کرس جینر ہیں، جنہوں نے پہلی شادی 1978 میں رابرٹ کارڈیشین سے کی، جن سے انہیں کم کارڈیشن، کھلوئے اور کارٹنی کارڈیشین ہیں۔

کرس جینر نے دوسری شادی 1991 میں بروس جینر سے کی، جنہوں نے 2015 میں اپنے ٹرانس جینڈر خاتون ہونے کا اعتراف کرکے اپنا نام کیٹلیان جینر رکھا، ان سے انہیں کایلی جینر، کینڈل جینر اور بروڈی جینر ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

’کیپنگ اپ ود دی کارڈیشینز‘ دراصل کم کارڈیشین نے ہی شروع کیا تھا، جس وجہ سے مذکورہ شو کا نام کارڈیشینز پر رکھا گیا۔

گزشتہ 14 سال کے دوران اسی شو کی 19 سیزن نشر کیے گئے اور آئندہ سال اسی شو کا آخری سیزن نشر کیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں ای نیٹ ورک کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’کیپنگ اپ ود دی کارڈیشینز‘ کا آئندہ سال آخری سیزن نشر ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق ’کیپنگ اپ ود دی کارڈیشینز‘ کا 20 سیزن آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں نشر ہوگا اور مذکورہ سیزن شو کا آخری سیزن ہوگا۔

شو سے زیادہ شہرت کم اور ان کی سگی بہنوں کھلوئے اور کارٹنی کارڈیشینز کو ملی—فوٹو: رائٹرز
شو سے زیادہ شہرت کم اور ان کی سگی بہنوں کھلوئے اور کارٹنی کارڈیشینز کو ملی—فوٹو: رائٹرز

’کیپنگ اپ ود دی کارڈیشینز‘ کو بند کرنے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی، تاہم شو کو بند کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی کم کارڈیشین اور کینڈل جینر سمیت تمام ارکان نے شو کے خاتمے کے اعلان پر افسوس کیا۔

شو کے تمام ارکان نے تصدیق کی کہ آئندہ سال سے ان کا شو ختم ہوجائے گا اور انہوں نے 14 سال تک نشر ہونے والے شو کے اختتام کو اپنے لیے اذیت ناک بھی قرار دیا۔

’کیپنگ اپ ود دی کارڈیشینز‘ کو بند کرنے کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کہ گزشتہ چند ماہ سے خبریں تھیں کہ شو کو دیکھنے والوں کی تعداد محض 10 لاکھ تک رہ گئی ہے۔

چند سال قبل تک ’کیپنگ اپ ود دی کارڈیشینز‘ کو 40 لاکھ شائقین دیکھتے تھے مگر شو کے ناظرین میں مسلسل کمی دیکھی گئی اور رواں سال کے آغاز سے ہی خبریں آنا شروع ہوگئیں کہ اب شو کو محض 10 لاکھ افراد ہی دیکھتے ہیں۔

شو میں کارڈیشینز اور ان کی سوتیلی بہنوں جینرز کے ساتھ جھگڑوں کو بھی دکھایا جاتا تھا—پرومو فوٹو: انسٹاگرام
شو میں کارڈیشینز اور ان کی سوتیلی بہنوں جینرز کے ساتھ جھگڑوں کو بھی دکھایا جاتا تھا—پرومو فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024