• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

کورونا وائرس: پاکستان میں تقریباً 96 فیصد مریض صحتیاب، فعال کیسز 7 ہزار تک رہ گئے

شائع September 9, 2020 اپ ڈیٹ September 10, 2020
کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد مختلف شعبے کھل گئے ہیں—فائل فوٹو: اے پی
کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد مختلف شعبے کھل گئے ہیں—فائل فوٹو: اے پی

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بتدریج بہتری آرہی ہے اور اب تک مجموعی کیسز میں سے تقریباً 96 فیصد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 849 ہے جس میں سے 2 لاکھ 86 ہزار 506 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 6 ہزار 365 کا انتقال ہوا ہے۔

آج (9 ستمبر) کو پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں میں 406 کا اضافہ ہوا جبکہ 10 افراد لقمہ اجل بنے، ان کیسز میں سے 81 بلوچستان سے تھے جو ایک روز قبل کے اعداد و شمار تھے تاہم رپورٹ آج صبح ہوئے۔

اگر بات کریں اس عالمی وبا کی تو گزشتہ برس کے آخر میں چین سے شروع ہونے والی اس بیماری نے دنیا کا نقشہ بدل کر رکھ دیا اور پوری دنیا لاک ڈاؤن کا شکار رہی، تاہم اب کچھ ممالک میں صورتحال معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان میں یہ وائرس خطے کے دیگر ممالک کی نسبت دیر میں آیا اور 26 فروری کو کراچی میں پہلا کیس رپورٹ ہوا، جس کے ساتھ ہی تعلیمی اداروں کی بندش اور بعد ازاں مختلف شعبوں پر پابندیاں عائد کرنے سمیت لاک ڈاؤن لگانے کے فیصلے سامنے آئے۔

ابتدائی ایک ماہ اس وائرس کے کیسز کی تعداد ملک بھی میں کم رہی تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ رپورٹ ہوا اور مئی اور جون کے مہینے اس اعتبار سے سب سے زیادہ تشویشناک رہے۔

جون میں یومیہ کیسز 6 ہزار اور اموات 100 سے تجاوز کرنے لگیں جبکہ ہسپتالوں میں بھی بستروں کے لیے دباؤ بڑھنے لگا، تاہم اگلے ہی ماہ جولائی میں صورتحال میں بہتری نظر آنا شروع ہوئی۔

جس کے بعد اگست میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال بہتر ہوئی اور اب ستمبر میں کیسز کی یومیہ تعداد سیکڑوں جبکہ اموات ایک ہندسے میں پہنچ گئی ہے۔

آج (9 ستمبر) کو ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 146 کیسز اور 6 اموات کی تصدیق ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ان مریضوں کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 115 ہوگئی۔

اس کے علاوہ 6 اموات نے مجموعی تعداد کو 2 ہزار 436 تک پہنچا دیا۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس مزید 83 افراد کو متاثر اور 2 کی جان لے گیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے لیے قائم پورٹل کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹون میں 83 کیسز کے بعد مجموعی تعداد 97 ہزار 389 تک پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ 2 افراد کے انتقال نے وہاں اموات کی مجموعی تعداد کو 2 ہزار 213 ہوگئی۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس مزید 18 افراد کو متاثر کرگیا۔

سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں 18 نئے مریضوں کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 15 ہزار 780 ہوگئی۔

خیبر پختونخوا

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کورونا کے 44 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 36 ہزار 755 ہوگئی۔

صوبے میں بدھ کو وائرس سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی اور مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد 1256 پر برقرار ہے۔

گلگت بلتستان

ملک کے دوسرے نمبر پر کم متاثرہ حصے گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے مزید 27 افراد متاثر ہوئے جبکہ 2 اموات بھی ہوئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ان 27 مریضوں کے بعد کیسز کی تعداد 3 ہزار 68 ہوگئی۔

اس کے علاوہ 2 افراد کے انتقال کرجانے سے وہاں مجموعی اموات کی تعداد 73 ہوگئی۔

آزاد کشمیر

ملک میں سب سے کم متاثرہ حصے آزاد کشمیر میں کورونا وائرس مزید 7 افراد کو متاثر کرگیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آزاد کشمیر میں 7 نئے مریضوں نے مجموعی کیسز کی تعداد کو 2 ہزار 340 تک پہنچا دیا۔

صحتیاب افراد

ملک میں صحتیاب افراد کی تعداد میں بہتری آرہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 349 افراد وائرس سے شفا پاچکے ہیں۔

صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ دیگر مریضوں کے لیے اُمید کی کرن ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کے بعد مجموعی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار 506 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 299849

اموات: 6365

صحتیاب: 286506

فعال کیسز: 6978

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 115 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد 97 ہزار 389 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 36 ہزار 755 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 13 ہزار 402 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 780 ، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 68 اور کشمیر میں 2 ہزار 340 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں اموات کی صورتحال:

سندھ: 2436

پنجاب: 2213

خیبرپختونخوا: 1256

بلوچستان: 145

اسلام آباد: 177

آزاد کشمیر: 65

گلگت بلتستان: 73

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024