• KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am

وفاقی کابینہ نے مسافر کشتیاں چلانے کی اجازت دے دی ہے، علی زیدی

شائع September 8, 2020
وزیر بحری امور علی حیدر زیدی — فائل فوٹو / ڈان نیوز
وزیر بحری امور علی حیدر زیدی — فائل فوٹو / ڈان نیوز

وزیر بحری امور علی حیدر زیدی کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ان کی وزارت کو ممکنہ منازل کے لیے مسافر کشتیاں چلانے کی اجازت دے دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں علی زیدی نے کہا کہ 'آج پاکستان کے لیے تاریخی دن ہے کیونکہ وفاقی کابینہ نے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی بلو اکانومی کی تقلید کرتے ہوئے وزارت بحری امور کو دنیا کی تمام ممکنہ منازل کے لیے فیری/مسافر کشتیاں چلانے کی اجازت دے دی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'سمندری سفر کے لیے اب سمندری سرحدیں کھلی ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: زائرین کیلئے فیری سروس کا اجرا کیا گیا ہے، شبلی فراز

قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ کابینہ نے زائرین کی سہولت کے لیے فیری سروس کے آغاز کی منظوری دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے کراچی، پورٹ قاسم اور گوادر پورٹ پر متعلقہ پورٹ اتھارٹیز کی جانب سے مسافرین کی سہولت کے لیے امیگریشن، کسٹم سمیت تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

شبلی فراز نے پریس بریفنگ کے دوران کابینہ کے اجلاس کے دیگر ایجنڈوں پر بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام بڑی مشکل میں ہیں اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) جونہی ہمیں نقصانات اندازہ لگا کر تخمینہ دے گی تو وہاں کے مقامی اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کے ساتھ مل کر وفاق سے جو بھی ممکن ہو سکے گا وہ ضرور کرے گا۔

ملک میں بڑھتی مہنگائی کے سوال پر وزیر اطلاعات نے مہنگائی میں اضافے کی بات کو تسلیم کرتے ہوئے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے معیشت پر اثر پڑا ہے اور اگر ہم پیپلز پارٹی یا حکومت سندھ کی بات مانتے ہوئے پورا ملک بند کر دیتے تو اس سے بری صورتحال ہونی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مہنگائی میں کمی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں اور جس طرح سے ہم نے کووڈ کو شکست دی ہے، اسی طرح ہم مہنگائی کو بھی شکست دیں گے کیونکہ یہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024