• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:35pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:35pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:39pm

اس انوکھی عمارت کی اصل حقیقت جانتے ہیں؟

شائع September 8, 2020
— فوٹو بشکریہ ایپل
— فوٹو بشکریہ ایپل

اوپر تصویر کو دیکھ کر آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ پانی کے اندر کھڑی عمارت کس مقصد کے لیے استعمال ہوتی ہے؟

اگر نہیں تو جان لیں کہ یہ ایپل کے آئی فونز کی فروخت کے لیے تعمیر ہونے والا ایک ریٹیل اسٹور ہے۔

سنگاپور کے مرینا بے نامی علاقے میں یہ نیا ایپل اسٹور اس کمپنی کا اب تک کا سب سے بڑا منفرد منصوبہ ہے۔

ایپل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پانی پر تیرنے والا یہ منفرد اسٹور مکمل گلاس پر بنا ہے جس سے سنگاپور کا بہترین 360 ڈگری نظارہ کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس اسٹور میں ایک زیرآب سونے کا کمرا بھی موجود ہے جہاں ڈویلپرز یا دیگر افراد قیام کرسکتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل کی سنیئر نائب صدر ڈایرڈری اوبرائن کے مطابق 'سنگاپور میں ایپل اسٹور کے افتتاح کے حوالے سے ہم بہت زیادہ پرجوش ہیں'۔

یہ نیا ایپل اسٹور 10 ستمبر کو کھولا جارہا ہے اور یہ سنگاپور میں اس کمپنی کا تیسرا اسٹور ہے۔

مگر یہ تیرتا اسٹور گزشتہ ماہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے حالانکہ اس وقت بھی اسے چھپایا گیا تھا۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

اس اسٹور کا مین فلور پانی کے ارگرد ہے جس سے ایسا لگتا ہے جیسے وہ پانی میں تیر رہا ہے۔

کمپنی کے بقول یہ اپنی نوعیت کا واحد اسٹرکچر ہے جس میں 114 گلاس کے ٹکڑوں کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس اسٹور کے افتتاح میں لوگوں کو مدعو نہیں کیا جارہا ہے جس کی وجہ کورونا وائرس کی وبا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024