• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

میشا شفیع اور عبداللہ صدیقی نے آئی فون پر شوٹ کیا گیا گانا ریلیز کردیا

شائع September 8, 2020
بلیک اینڈ وائٹ گانا انگریزی زبان میں جاری کیا گیا ہے—اسکرین شاٹ
بلیک اینڈ وائٹ گانا انگریزی زبان میں جاری کیا گیا ہے—اسکرین شاٹ

گلوکارہ میشا شفیع اور موسیقار عبداللہ صدیقی نے کورونا کے باعث جاری لاک ڈاؤن کے دوران اپنے آئی فون سے شوٹ کیا گیا گانا (Magenta Cyan) ریلیز کردیا۔

تقریبا 5 منٹ دورانیے کے انگریزی زبان میں جاری کیے گئے گانے میں وژوئلز کا بھی استعمال کیا گیا ہے جب کہ گانے میں دونوں گلوکار ماڈلنگ بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

پی آر چیک باکس میڈیا کے بینر تلے ریلیز کیے گئے گانے کی شاعری بھی عبداللہ صدیقی نے لکھی ہے جب کہ اسے پروڈیوس بھی انہوں نے ہی کیا ہے۔

عبداللہ صدیقی کے کمپوز کردہ گانے کی ہدایات دونوں نے مشترکہ طور پر دی ہیں اور ساتھ ہی دونوں گانے میں دکھائی بھی دیتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گانے کی پوری شوٹنگ آئی فونز کے ذریعے ہی کی گئی اور گانے کو کورونا کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن ک دوان شوٹ کیا گیا تھا۔

گانے کو 5 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے شائقین بے حد پسند کر رہے ہیں۔

میشا شفیع نے بھی انسٹاگرام پر گانے کی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے کس طرح گانے کی تیاری میں محنت کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024