• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

مہمند: ماربل کی کان میں تودہ گرنے سے 11 افراد جاں بحق، 5 زخمی

شائع September 7, 2020
ریسکیو 1122 پشاور اور چارسدہ سے اضافی اہلکار ضلع مہمند روانہ کردیے گئے ہیں، ڈی جی — فوٹو: سراج الدین
ریسکیو 1122 پشاور اور چارسدہ سے اضافی اہلکار ضلع مہمند روانہ کردیے گئے ہیں، ڈی جی — فوٹو: سراج الدین
ریسکیو 1122 پشاور اور چارسدہ سے اضافی اہلکار ضلع مہمند روانہ کردیے گئے ہیں، ڈی جی — فوٹو: ڈان نیوز
ریسکیو 1122 پشاور اور چارسدہ سے اضافی اہلکار ضلع مہمند روانہ کردیے گئے ہیں، ڈی جی — فوٹو: ڈان نیوز

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں ماربل کی کان میں تودہ گرنے سے 11 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نے کہا کہ کان میں تودہ گرنے کا واقعہ مہمند کی تحصیل صافی کے علاقے زیارت غر میں پیش آیا اور ملبے سے اب تک 11 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تودہ گرنے سے 5 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں غلنئی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیگاری کان حادثہ: جاں بحق مزدوروں کی تعداد 9 ہوگئی، ایک کا علاج جاری

ان کا کہنا تھا کہ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو 1122 مہمند ٹیم کا آپریشن جاری ہے۔

ڈی جی نے کہا کہ ریسکیو 1122 پشاور اور چارسدہ سے اضافی اہلکار ضلع مہمند روانہ کردیے گئے ہیں، جبکہ سرچ اینڈ ریسکیو آلات کے ساتھ بھاری مشینری اور ایمبولینسز آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں کان کنی اور پہاڑوں سے معدنیات کے ذخائر نکالنے کے دوران اکثر حادثات پیش آتے ہیں۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا: بونیر میں لینڈ سلائیڈنگ، 9 مزدور جاں بحق

فروری میں خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں ماربل کی کان میں تودہ گرنے سے 9 مزدور جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024