• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

غیرت کے نام پر قتل کے موضوع پر بنی میوزک ویڈیو 2 بین الاقوامی ایوارڈز کیلئے نامزد

شائع September 7, 2020
ویڈیو میں اداکارہ سونیا حسین نے مرکزی کردار ادا کیا ہے— فوٹو:انسٹاگرام
ویڈیو میں اداکارہ سونیا حسین نے مرکزی کردار ادا کیا ہے— فوٹو:انسٹاگرام

غیرت کے نام پر قتل کے موضوع پر بنائی گئی پاکستانی مختصر میوزیکل ویڈیو 'کی جاناں' کو 2 بین الاقوامی ایوارڈز کے لیے نامزد کرلیا گیا۔

اس حوالے سے معروف اداکار و گلوکار محسن عباس نے انسٹاگرام پر مختلف پوسٹس میں میوزک ویڈیو کے 'میامی شارٹ فلم فیسٹیول' اور ’بچارسٹ فلم ایوارڈز‘ میں میوزک کیٹیگری کے لیے نامزد ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔

ساتھ ہی انہوں نے 'کی جاناں' میوزک ویڈیو کی ٹیم کو مبارکباد بھی دی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اس میوزک ویڈیو کی ہدایات ڈائریکٹر نبیل قریشی نے دی تھیں، اس سے قبل انہوں نے لوڈ ویڈنگ اور ایکٹر ان لا جیسی فلموں کی ہدایات بھی دی تھیں۔

ویڈیو میں اداکارہ سونیا حسین نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ محسن عباس بھی اس ویڈیو کا حصہ ہیں،

اس گانے کی موسیقی شانی ارشد نے ترتیب دی ہے جبکہ اس کے بول بابا بلہے شاہ کی شاعری سے ماخوذ ہیں۔

کی جاناں میوزک کا موضوع 'غیرت کے نام' پر قتل ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ لڑکا اور لڑکی اپنی مرضی سے شادی کرتے ہیں۔

تاہم ان کے فرار کی ہر کوشش ناکام ہوجاتی ہے اور دونوں ہی لڑکی کے والد کے ہاتھوں مارے جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ میامی فلم فیسٹیول اور بچارسٹ فلم ایوارڈز میں شارٹ فلم، میوزک، ٹریلر، فیچر فلم اور دیگر کیٹیگریز کے لیے ایوارڈز دیے جاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024