• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

'ارطغرل غازی' کے آئندہ ماہ پاکستان کے دورے کا امکان

شائع September 7, 2020
انجین التان دوزیتان نے حال ہی میں ایک ویڈیو بیان میں پاکستان آنے کا عندیہ دیا تھا— فوٹو: انادولو ایجنسی
انجین التان دوزیتان نے حال ہی میں ایک ویڈیو بیان میں پاکستان آنے کا عندیہ دیا تھا— فوٹو: انادولو ایجنسی

ترکی کے ڈرامے دیریلیش ارطغرل، جسے ارطغرل غازی کے نام سے اردو میں ترجمہ کرکے پاکستان میں پیش کیا جارہا ہے، کے مقبول ہونے والے مرکزی کردار انجین التان دوزیتان کی جانب سے اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ انجین التان دوزیتان کی جانب سے بارہا پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا جاچکا ہے اور حال ہی میں ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے پاکستان آنے کا عندیہ دیا تھا۔

گزشتہ ماہ ان کی پاکستان آمد کی افواہیں زیر گردش تھیں تاہم وہ پاکستان نہیں آئے تھے بلکہ ایک خصوصی تقریب کے دوران 3 بیمار بچوں سے آن لائن ملاقات کی تھی۔

چند روز قبل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار دارالحکومت اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برانڈ ایمبیسڈر بنے تھے۔

مزید پڑھیں: 'ارطغرل غازی' نے پاکستانی برانڈ کا ایمبیسڈر بننے کی تصدیق کردی

بعدازاں انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو میں انجین التان دوزیتان نے پاکستانی برانڈ کا ایمبیسڈر بننے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ جلد پاکستان آؤں گا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اب انادولو ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انجین التان دوزیتان اگلے مہینے پاکستان آئیں گے اور مداحوں سے ملاقات کریں گے۔

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

اپنے دورے کے دوران انجین التان دوزیتان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، معاشی حب کراچی اور ثقافتی حب لاہور میں مداحوں سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا 'ارطغرل غازی' اسلام آباد میں مسجد کے سنگِ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گے؟

فرنٹیئرز ورلڈ کی رپورٹ کے مطابق انجین التان دوزیتان، جشنِ ارطغرل نامی ایونٹ کے لیے 9 سے 11 اکتوبر کے دوران پاکستان میں اپنے مداحوں سے آمنے سامنے ملاقات کریں گے۔

منتظمین کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ارطغرل غازی کے مرکزی کردار کے اسٹیج پر سوال و جواب کے سیشن کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

انجین التان دوزیتان کے اس دورے کا اہتمام لندن میں ایونٹ منیجمنٹ تنظیم فرنٹیئرز ورلڈ کی جانب سے ترکی کے سرکاری نشریاتی ادارے ترکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آر ٹی) کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔

ایونٹ آرگنائزر عائشہ سید نے کہا کہ یہ دورہ ترکی اور پاکستان کے مابین روایتی روابط کو مضبوط کرے اور دونوں ممالک کے تخلیق کاروں کے درمیان نئی شراکت داریوں کا آغاز کرے گا۔  

واضح رہے کہ ترک ڈرامے 'ارطغرل غازی' کو پی ٹی وی پر 24 اپریل سے نشر کیا جا رہا ہے اور اب اس کا دوسرا سیزن بھی شروع ہوچکا ہے۔

اس ڈرامے نے نشر ہوتے ہی پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنائے تھے اور اسے یوٹیوب پر محض 20 دن میں 21 کروڑ بار دیکھا جا چکا تھا جب کہ اس کی پہلی قسط کو اب تک اسے 7 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیں: 'ارطغرل غازی' کے پاکستان آنے کی افواہیں

ڈرامے کی مقبولیت اور پاکستان میں مداحوں کے جذبے کو دیکھتے ہوئے 'ارطغرل غازی' کے تقریباً تمام مرکزی اداکار پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

اس ڈرامے کی کہانی 13ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی ہے جو ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے، جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے۔

ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔

ارطغرل غازی میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے، اس ڈرامے کی مجموعی طور 179 قسطیں ہیں اور اب تک اس کی 96 اقساط نشر کی جاچکی ہیں۔

— فوٹو:اسکرین شاٹ
— فوٹو:اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024