• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بولی وڈ اداکار ارجن کپور بھی کورونا کا شکار

شائع September 6, 2020
ارجن کپور نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ارجن کپور نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکار ارجن کپور نے خود میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

اس وقت بھارت میں سب سے تیزی سے کورونا کے کیسز سامنے آ رہے ہیں اور 6 ستمبر کی دوپہر تک وہاں مریضوں کی تعداد 41 لاکھ سے زائد ہوگئی تھی۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارت میں 6 ستمبر کی دوپہر تک 41 لاکھ 13 ہزار کورونا کیسز سامنے آ چکے تھے، جس کے بعد انڈیا کورونا کے مریضوں کے حوالے سے دوسرا بڑا ملک بن چکا تھا۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 90 ہزار کیسز سامنے آنے کے بعد انڈیا نے کورونا کے مریضوں کے حوالے سے برازیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

برازیل میں 6 ستمبر کی دوپہر تک 41 لاکھ سے کچھ کم مریض رجسٹرڈ ہوچکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بولی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کورونا سے صحتیاب

انڈین ایکسپریس کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران امریکا اور برازیل میں نئے کیسز میں کمی دیکھی جا رہی ہے، تاہم بھارت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بھارت میں مارچ سے لے کر اب تک اگست میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے، جب کہ اسی دوران وہاں ہلاکتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

بھارت میں جہاں 6 ستمبر کی دوپہر تک 41 لاکھ 13 ہزار سے زائد مریض رجسٹرڈ ہوچکے تھے، وہیں ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر 70 ہزار سے زائد ہوچکی تھی۔

6 ستمبر کو جہاں بھارت بھر میں 90 ہزار افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، وہیں اہم شخصیات میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی۔

اداکار ارجن کپور نے انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

مزید پڑھیں: ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی کووڈ 19 کو شکست دینے میں کامیاب

اداکار نے بتایا کہ ان کی طبیعت بہتر ہے اور ان میں کوئی بڑی علامات بھی نہیں۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ارجن کپور کو کورونا کہاں سے لگا اور وہ آخری دنوں میں کن کن افراد سے ملتے رہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ارجن کپور میں کورونا کی تشخیص کے بعد ان کے اہل خانہ یعنی والد بونی کپور اور بہن جھانوی کپور سمیت دیگر افراد بھی کورونا کا ٹیسٹ کروائیں گے۔

ارجن کپور سے قبل امیتابھ بچن، ان کے بیٹے ابھیشیک بچن، بہو ایشوریا رائے اور پوتی ارادھیا بچن میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، تاہم وہ ایک ماہ تک وبا میں مبتلا میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوگئے تھے۔

کورونا کی وجہ سے سینئر اداکار دلیپ کمار کے دو بھائی بھی چل بسے ہیں، تاہم خوش قسمتی سے وہ خود وبا سے محفوظ رہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024