• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

یوم دفاع پر وطن سے محبت بڑھانے والی یہ فلمیں دیکھیں

شائع September 6, 2020
پرواز ہے جنون کو بھی کافی پسند کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ
پرواز ہے جنون کو بھی کافی پسند کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ

اگرچہ پاکستان کی 70 سال سے زائد سینما انڈسٹری کی تاریخ میں حب الوطنی، آزادی اور پاک فوج کی جدوجہد پر درجنوں فلمیں بنائی گئیں، تاہم گزشتہ چند سال میں ایسی فلمیں بنائے جانے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گزشتہ 5 سال میں جہاں پاکستان کی سینما انڈسٹری نے تھرلر، ایکشن، رومانس اور بہترین کامیڈی فلمیں دی ہیں، وہیں اس انڈسٹری نے وطن سے محبت کا جذبہ بیدار کرنے والی بہترین فلمیں بھی بنائی ہیں۔

درج ذیل وہ چند فلمیں ہیں، جنہیں آج کے نوجوانوں کو دیکھنا چاہیے۔

آپریشن 021

پروڈیوسر زیبا بختیار کی اس فلم کی ہدایات جامی نے دیں، جب کہ شان، ایوب کھوسو، آمنہ شیخ، شمعون عباسی اور مصطفیٰ چنگیزی جیسے اداکاروں نے اس میں جوہر دکھائے۔

ایک تھی مریم

ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم 'ایک تھی مریم' میں مرکزی کردار صنم بلوچ نے ادا کیا، مذکورہ ٹیلی فلم کو مہرین جبار نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ اس کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی تھی۔

'ایک تھی مریم' کی کہانی پاکستان کی فائٹر پائلٹ مریم مختار کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو اپنی ڈیوٹی نبھاتے ہوئے شہید ہوگئی تھیں۔

آزادی

پروڈیوسر عرفان اور عمران ملک کی اس فلم کی کہانی اگرچہ براہ راست پاکستان سے محبت پر مبنی نہیں تاہم اس فلم میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی کہانی کو انتہائی حب الوطنی سے پیش کیا گیا ہے۔

فلم کی ہدایات بھی خود عمران ملک نے دی ہیں، جب کہ اس میں معمر رانا، سونیا حسن، جاوید شیخ اور ندیم بیگ نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

یلغار

پروڈیوسر، ہدایت کار و لکھاری حسن رضا کی اس فلم میں شان، ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، بلال اشرف، ارمینہ خان، عائشہ عمر، گوہر خان اور ایوب کھوسہ سمیت دیگر اداکار ایکشن میں نظر آئے۔

مالک

اس فلم کو عاشر عظیم نے پروڈیوس کیا، جب کہ انہوں نے ہی اس کی ہدایات دیں، جب کہ وہ خود بھی فلم میں ایکشن میں نظر آئے، ان کے ساتھ فلم کی دیگر کاسٹ میں فرحان علی آغا، سجاد حسن اور احتشام الدین سمیت دیگر اداکار شامل تھے۔

جناح

اس فلم کو جمیل دہلوی نے نہ صرف پروڈیوس کیا بلکہ انہوں نے اس کی ہدایات بھی دیں، فلم میں انگریز اداکار کرسٹو فر لی، ششی کپور، جیمز فاکس، ماریہ ایٹکن اور رچرڈ لنٹم سمیت دیگر اداکار ایکشن میں نظر آئے۔

وار

پروڈیوسر حسن رانا کی اس فلم کی ہدایات بلال اشرف نے دیں، اس میں ایک بار پھر شان کے ساتھ شمعون عباسی، میشا شفی، عائشہ خان، حمزہ علی عباسی اور علی عظمت سمیت دیگر اداکار اسکرین پر نظر آئے۔

سلیوٹ

فلم ساز شہزاد رفیق کی اس فلم میں علی محتشم، صائمہ نور، عجب گل، نیر اعجاز اور پرویز کلیم سمیت دیگر اداکار ایکشن میں نظر آئے۔

بدل

فلم ساز و اداکار جمال کی اس فلم میں عمران عباس اور سعدیہ خان سمیت دیگر اداکار ایکشن میں نظر آئے۔

پرواز ہے جنون

پروڈیوسر مومنہ درید اور عثمان گیلانی کی اس فلم کی ہدایات حسیب حسن نے دیں، جب کہ اس میں احد رضا میر، حمزہ علی عباسی، شاز خان، کبریٰ خان اور ہانیہ عامر سمیت دیگر اداکار ایکشن میں نظر آئے۔

حب الوطنی پر ماضی میں بنی پاکستان کی مقبول فلمیں:

ہم وطن 1951

بیداری 1957

کرتار سنگھ 1959

وطن 1960

ہم ایک ہیں 1961

شہید 1962

چراغ جلتا رہا 1962

فرنگی 1964

فرنگی

مجاہد 1965

مادرِوطن 1966

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سینما میں حب الوطنی کی 70 سالہ تاریخ

معجزہ 1966

وطن کے سپاہی 1966

آزادی یا موت 1966

لہو پکارے گا 1967

چھین لے آزادی 1968

جنگ آزادی 1969

زرقا 1969

نیا سویرا 1970

یہ امن 1971

آزادی 1972

خاک و خون 1979

وطن 1981

عظیم قوم کی عظیم بیٹی 1981

وطن کے رکھوالے 1991

جنت کی تلاش 1999

تبصرے (1) بند ہیں

Ahmed Bajwa Sep 06, 2020 10:01am
You forgot another important Film of 60s. That is Qasm us waqt ki... Starring Tariq Aziz as hero.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024