ایران میں وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے باوجود اسکولز کھول دیے گئے
ایران میں کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ کے خدشے کے باوجود ڈیڑھ کروڑ طلبا کے لیے اسکولز سات ماہ بعد کھول دیے گئے ہیں۔
ایران صدر حسن روحانی نے سرکاری ٹی وی ویڈیو کانفرنس نشریات کے ذریعے اسکولوں کے دوبارہ کھولنے کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ 'رواں سال ہم پر طلبا کے حوالے سے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری ہے۔'
ایران میں متعدد طب کے شعبے سے وابستہ ماہرین نے اسکول اوریونیورسٹیز دوبارہ کھولنے کے فیصلے پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔
ایران، مشرق وسطیٰ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے بدترین ممالک میں سے ایک ہے۔