• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

نوکیا 5.3 اسمارٹ فون پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

شائع September 5, 2020
— فوٹو بشکریہ نوکیا
— فوٹو بشکریہ نوکیا

ایچ ایم ڈی گلوبل نے نوکیا 5.3 اسمارٹ فون پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

یہ فون رواں سال مارچ میں ایک آن لائن ایونٹ کے دوران نوکیا 8.3 اور نوکیا 1.3 کے ساتھ متعارف کرایا گیا تھا اور اب لگ بھگ 6 ماہ بعد پاکستان میں پیش کیا گیا۔

نوکیا 5.3 میں 6.55 انچ ایچ ڈی پلس آئی پی ایس ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں بیزل کافی نمایاں ہے، جبکہ پلاسٹک باڈی دی گئی ہے۔

فون میں اسنیپ ڈراگون 665 پراسیسر کے ساتھ، 3، 4 اور 6 جی بی ریم جبکہ 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

4000 ایم اے ایچ بیٹری کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ایک بار فل چارج کرنے پر آسانی سے پورے 2 دن کام کرسکتی ہے۔ جس کے لیے اے آئی اڈاپٹو بیٹری کا استعمال کیا گیا ہے، تاہم فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود نہیں۔

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ کمپنی نے 2 سال تک اینڈرائیڈ اپ ڈیٹس کا وعدہ کیا ہے۔

اس کے بیک پر 4 کیمرے موجود ہیں جن میں مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے اس کے علاوہ 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسنگ کیمرا دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا موجود ہے جو نوچ ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

اس فون کی قیمت 29 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024