• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

احسن خان اور نیلم منیر اب 'قیامت' میں ساتھ نظر آئیں گے

شائع September 5, 2020
دونوں نے اس سے قبل  فلم چھپن چھپائی میں کام کیا تھا جو 2017 میں ریلیز ہوئی تھی—فائل فوٹو:ٹوئٹر
دونوں نے اس سے قبل فلم چھپن چھپائی میں کام کیا تھا جو 2017 میں ریلیز ہوئی تھی—فائل فوٹو:ٹوئٹر

کامیڈی فلم چھپن چھپائی میں اپنی اداکاری کا جادو دکھانے کے بعد اب پاکستانی اداکار احسن خان اور اداکارہ نیلم منیر ڈراما سیریل 'قیامت' میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

دونوں کی فلم چھپن چھپائی دسمبر 2017 میں ریلیز ہوئی تھی جو مزاح اور ایکشن سے بھرپور تھی۔

سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے اس ڈرامے کو اسد قریشی اور عبداللہ قدوانی نے پروڈیوس کیا ہے، جس کی ہدایات علی فیضان دیں جبکہ یہ ڈراما ثروت نذیر نے لکھا ہے۔

امیجز سے بات کرتے ہوئے احسن خان نے بتایا کہ' ڈرامے میں میرا کردار کوئی عام کردار نہیں ہے'۔

مزید پڑھیں: فلم ’چھپن چھپائی‘ میں نیلم منیر کا کردار کیا ہے؟

احسن خان نے کہا کہ میں اپنے کاموں کے بارے میں کافی بلند معیار کا انتخاب کرنے والا (choosy) ہوں اور یہ تجرباتی زمرے میں آتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی سادہ محبت کی کہانی نہیں ہے بلکہ اس ڈرامے میں میرے کردار کے قدرے منفی ، عجیب سمیت مختلف پہلو بھی ہیں۔

  احسن خان نے یہ بھی بتایا کہ ڈرامے کا اسکرپٹ سوشل فیملی ڈراما ہے جو جذبات سے بھرپور ہے کیونکہ وہاں بہت کچھ ہو رہا ہے۔

ڈرامے سے متعلق بتاتے ہوئے احسن خان نے کہا کہ اس کا اہم مرکزی خیال یہ ہے کہ 'وہ مسائل جن کا خواتین سامنا کررہی ہیں اور جو بھی ان کے خلاف غلط ہو رہا ہے اس کے خلاف انہیں لازمی کھڑے ہونا چاہیے، اس کے علاوہ کس طرح بچے والدین کی ترتیب میں کی جانے والی کوتاہیوں اور غلطیوں کو اپنی زندگی پر لاگو کرتے ہیں'۔

  اداکار احسن خان نے مزید کہا کہ نیلم منیر ان کی پسندیدہ اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شادی سے قبل محبت اور ملاقاتوں پر یقین نہیں رکھتی، نیلم منیر

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ قیامت ڈرامے کی یہ جوڑی ایک فلم ' چکر' میں بھی ساتھ دکھائی دے گی جس کی پروڈکشن اکتوبر میں دوبارہ شروع ہوگی۔

قیامت ڈرامے میں عمار خان، ہارون، شبیر جان اور صبا فیصل بھی اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

تاہم یہ ڈراما کب سے نشر ہوگا اس حوالے سے اب تک کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024