• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

صوابی: 8 ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ریسٹورنٹ سیل کردیا گیا

شائع September 4, 2020
اسسٹنٹ کمشنر نے ثمر گل ہوٹل کو سیل کردیا اور انتظامیہ نے ضلع کے ہوٹلوں کی نگرانی شروع کردی۔ اے ایف پی:فائل فوٹو
اسسٹنٹ کمشنر نے ثمر گل ہوٹل کو سیل کردیا اور انتظامیہ نے ضلع کے ہوٹلوں کی نگرانی شروع کردی۔ اے ایف پی:فائل فوٹو

صوابی کی ضلعی انتظامیہ نے 8 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ایک ریسٹورنٹ کو سیل کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے عہدیداروں کے لیے یہ حیرت کی بات ہے کیونکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے ہوٹل سے 8 مثبت کیسز سامنے جہاں روزانہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد آتی ہے، جع شویشناک ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں کورونا وائرس کے مزید 466 مریض صحتیاب، 321 نئے کیسز رپورٹ

ضلعی صحت آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی ضلع میں کورونا وائرس کے تقریبا 26 کیسز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 8 نئے تصدیق شدہ مریضوں کے ساتھ فعال کیسز کی مجموعی تعداد 34 تک پہنچ گئی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر اصلاح الدین نے بغیر کسی تاخیر کے ثمر گل ہوٹل کو سیل کردیا اور انتظامیہ نے ضلع کے ہوٹلوں کی نگرانی شروع کردی۔

ریسٹورنٹس کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر عمل کریں۔

ڈی ایچ او نے بتایا کہ سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ لوگوں نے یہ یقین کرنا شروع کردیا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کی مدت ختم ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کس طرح خلیات کو متاثر کرتا ہے؟ چونکا دینے والی تصاویر

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ایس او پیز پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے جس سے بہت زیادہ نقصان ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے کیسز کے سامنے آنے سے ثابت ہوا ہے کہ شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے ورکرز ٹھیک کہہ رہے تھے۔

محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 'عہدیداروں نے اعتراف کیا کہ ہوٹل کے عملے نے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا تھا'۔

حکام نے بتایا کہ ان علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے جہاں 8 مریضوں کے گھر تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس علاقوں میں گشت بھی کررہی ہے۔

ہوٹل کے تمام 8 ملازمین کو تحصیل چھوٹا لاہور کے کورونا وائرس وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024