• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

اگست کے مہینے میں برآمدات میں 20 فیصد کمی

شائع September 4, 2020
جولائی میں معمولی سے اضافے کے بعد برآمدات میں دوبارہ کمی کا رجحان دیکھا گیا—فائل فوٹو:رائٹرز
جولائی میں معمولی سے اضافے کے بعد برآمدات میں دوبارہ کمی کا رجحان دیکھا گیا—فائل فوٹو:رائٹرز

اسلام آباد: وزارت تجارت (ایم او سی) کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق اگست کے مہینے میں سالانہ بنیادوں پر پاکستان کی برآمدات میں 19.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021 کے دوسرے مہینے کے دوران گزشتہ برس کے اسی مہینے کے ایک ارب 96 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں ایک ارب 58 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی برآمدات ریکارڈ ہوئیں۔

جولائی میں معمولی سے اضافے کے بعد برآمدات میں دوبارہ کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے نافذ کیے گیے لاک ڈاؤن کی وجہ سے برآمدات میں تیزی سے کمی دیکھی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: جون میں برآمدات کم ہو کر ایک ارب 60 کروڑ ڈالر ہوگئیں

روپے کے لحاظ سے اگست میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات 14.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

جولائی اور اگست کے درمیان برامدات 7.1 کمی کے بعد گزشتہ برس کے 3 ارب 85 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں کم ہوکر 3 کروڑ 58 کروڑ 40 ڈالر ہوگئیں۔

اگست میں مجموعی طور پر برآمدات میں کمی کے باوجود کچھ مصنوعات جیسا کہ ٹریکٹرز، لوہے، اسٹیل، کیمیکلز اور سیمنٹ کی برآمدات میں ڈالر کی مد میں بالترتیب 186 فیصد، 100 فیصد، 90 فیصد اور 30 فیصد اضافہ ہوا۔

مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ بارشوں اور اس کے نتیجے میں خصوصاً کراچی میں ہونے والی اربن فلڈنگ نے موجودہ انفرا اسٹرکچر میں نمایاں مسائل پیدا کردیے ہیں جس سے سپلائی چین میں خلل پڑا اور اگست کے مہینے کی برآمدات متاثر ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی بندش، کاروباری سرگرمیوں میں سست روی، نقل و حمل میں تاخیر اور بندرگاہ کے کاموں میں رکاوٹ، ملک میں مون سون کی غیر معمولی بارشوں کے باعث برآمد کنندگان کو مسائل کا سامنا ہوا۔

رزاق داؤد نے اُمید کا اظہار کیا کہ کراچی میں صورتحال معمول پر آنے کے بعد ستمبر میں برآمدات بحال ہونا شروع ہوجائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: برآمدات بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں، وزارت تجارت

انہوں نے کہا کہ اگرچہ برآمدات میں عارضی طور پر کمی واقع ہوئی ہے تاہم تجارتی توازن میں بہتری برقرار ہے۔

مشیر تجارت نے کہا کہ برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں کہ بارش اور سیلاب کی آفات کے باوجود، ہمیں 'میک ان پاکستان' کو آگے بڑھانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنے برآمد کنندگان پر پورا اعتماد ہے کہ وہ اگلے مہینوں میں اس نقصان کو پورا کریں گے۔

رزاق داؤد نے ہدایت کی کہ وزارت کامرس کو برآمدات کنندگان کے معاملات کو اس غیرمعمولی وقت میں جنگی بنیادوں پر حل کرنا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024