• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ملک میں کورونا وائرس کے 398 نئے کیسز، 7 اموات رپورٹ

شائع September 4, 2020 اپ ڈیٹ September 5, 2020
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 343 مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے—تصویر: رائٹرز
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 343 مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے—تصویر: رائٹرز

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار میں نمایاں کمی کے بعد اب معمولی سا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو احتیاط نہ کرنے کی صورت میں مزید بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

ملک میں اب تک 2 لاکھ 97 ہزار 596 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس میں سے 6 ہزار 335 مریض انتقال کر گئے جبکہ 2 لاکھ 82 ہزار 268 صحتیاب ہوگئے۔

آج 4 ستمبر کو کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووِڈ 19 کے مزید 398 نئے کیسز سامنے آئے اور 7 مریض انتقال کر گئے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 343 مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے جس کے بعد ملک میں فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 993 ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے ابتدائی 2 کیسز ایک ہی تاریخ یعنی 26 فروری کو سامنے آئے تھے جس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متعدد سرگرمیاں روک دی گئی تھی اور عوام کا ہجوم روکنے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا تھا۔

تاہم معاشی چیلنجز کو دیکھتے ہوئے اپریل میں ہی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنی شروع کردی تھی اور مئی میں کافی چیزیں کھول دی گئیں تھیں جس کی وجہ سے جون میں پاکستان وبا پر عروج پر جا پہنچی تھی۔

چنانچہ حکومت نے مجموعی لاک ڈاؤن کے بجائے اسمارٹ لاک ڈاؤن اور ٹی ٹی کیو (ٹریسنگ، ٹیسٹنگ اور قرنطینہ) کی پالیسی مؤثر انداز میں اپنائی جس کے واضح طور پر بہتر نتائج سامنے آئے اور اب ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑی حد تک سست ہوچکا ہے۔

آج ملک میں وبا کی صورتحال کچھ یوں ہے:

پنجاب

پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں مزید 61 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ ایک مریض انتقال کر گیا۔

ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے لیے بنائے گئے خصوصی سرکاری پورٹل کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 61 نئے کیسز کے ساتھ مجموعی کیسز کی تعداد 97 ہزار 44 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب مزید ایک مریض کے انتقال کر جانے سے اموات کی تعداد 2 ہزار 206 تک جا پہنچی ہے۔

سندھ

سندھ میں گزشتہ روز 214 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 5 مریض انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے اعداد و شمار کے مطابق نئے کیسز کے بعد سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 41 ہوگئی۔

اس کے علاوہ مزید 5 مریضوں کے انتقال کر جانے سے اب تک صوبے میں اموات کی تعداد 2 ہزار 420 تک پہنچ گئی ہے۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت میں مزید 25 افراد کووِڈ 19میں مبتلا پائے گئے تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں مجموعی کیسز کی تعداد 15 ہزار 714 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 175 ہے۔

خیبر پختونخوا

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کورونا کے 84 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 36 ہزار 498 ہوگئی۔

صوبے میں جمعہ کو بھی وبا سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا اور اموات کی تعداد 1255 پر برقرار ہے۔

آزاد کشمیر

ملک میں کورونا سے سب سے کم متاثر ہونے والے علاقے میں میں مزید ایک کیس اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی

کووِڈ 19 کے سرکاری پورٹل کے اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 ہزار 306 ہوگئی ہے۔

مزید ایک مریض کے انتقال کر جانے سے اموات کی تعداد 65 ہوگئی۔

گلگت بلتستان

سیاحت کے لیے مشہور مقام گلگت بلتستان میں نئے کیسز کی تعداد پہلے کی نسبت بڑھی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

حکومت کے اکٹھا کیے گئے اعداد و شمار کےمطابق نئے کیسز کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 2 ہزار 948 ہوگئی ہے۔

اس خطے میں کووِڈ 19 کے اب تک انتقال کرجانے والے مریضوں کی تعداد 71 ہے۔

صحتیابی کی شرح

کووِڈ 19 کے نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ صحتیاب مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 314 مریض اس وائرس سے شفایاب ہونے میں کامیاب رہے۔

اس طرح میں ملک میں صحتیاب مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 268 ہوگئی جو مجموعی کیسز کا 94 فیصد ہے۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 297596

اموات: 6335

صحتیاب: 282268

فعال کیسز: 8993

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 41 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد 97 ہزار 44 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 36 ہزار 498 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 13 ہزار 45 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 714، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 935 اور کشمیر میں 2 ہزار 305 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں اموات کی صورتحال:

سندھ: 2420

پنجاب: 2206

خیبرپختونخوا: 1255

بلوچستان: 143

اسلام آباد: 175

آزاد کشمیر: 65

گلگت بلتستان: 71

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024