• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ اختیارات کا نچلی سطح تک منتقل نہ ہونا ہے، وزیراعظم

شائع September 4, 2020
وزیراعظم اب ہفتے کے روز کراچی کا دورہ کریں گے — تصویر: اے پی پی
وزیراعظم اب ہفتے کے روز کراچی کا دورہ کریں گے — تصویر: اے پی پی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کا جائزہ لیا اور صوبوں کو تباہ کن شہری مسائل پر قابو پانے کے لیے بڑے شہروں کے ماسٹر پلانز پر نظر ثانی کرنے کی ہدایت کی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق دریں اثنا وزیراعظم نے اپنے کراچی کے دورے میں تبدیلی کی اور اب ان کی ہفتے کے روز ملک کے معاشی حب میں آمد متوقع ہے۔

اس تبدیلی سے باخبر ایک ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے شہر کے کچھ حل طلب معاملات کے پیش نظر جمعہ کے روز کراچی جانے کا منصوبہ منسوخ کیا جس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) اور کچرہ اٹھانے کے نظام کا کنٹرول صوبائی حکومت کی جانب سے وفاقی سے مشاورت کے بعد تعینات ہونے والے ایڈمنسٹریٹر کو دینا شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، شہر کا فضائی معائنہ

ذرائع کا کہنا تھا وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کراچی کے نکاسی آب اور سیوریج کے بند نظام، کچرہ اٹھانے کا ناقص طریقہ کار، شہر کے ماسٹر پلان کو اپ گریڈ کرنے اور تجاوزات جیسے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کے لیے سندھ حکومت کے ساتھ ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات کے ساتھ اجلاس کررہے ہیں۔

دوسری جانب اسد عمر نے کراچی سرکلر ریلوے پر علیحدہ اجلاس کیا تا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی بنیاد پر یہ منصوبہ بروقت مکمل اور اس کے چوتھے مرحلے پر کام کیا جائے۔

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ انتظامی اختیارات کا نچلی سطح تک منتقل نہ ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ حالات کا تقاضا ہے کہ واٹر سپلائی سکیم، سیوریج ٹریٹمنٹ اینڈ ڈسپوزل، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے متعلق اختیارات ایک بااختیار ایڈمنسٹریٹر اور لوکل گورنمنٹ کو تفویض کیے جائیں۔

مزید پڑھیں: ’کراچی بہتر کا مستحق ہے، بلکہ بہت بہتر کا‘

وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے کسی نے بھی کراچی کے شہریوں کو درپیش مسائل کا خیال نہیں کیا، حالیہ شدید بارشوں نے نہ صرف انتظامی مسائل کو اجاگر کیا بلکہ متعدد مسائل بھی پیدا کیے۔

این سی سی اجلاس

بعدازاں نیشنل کوآرڈنیشن کمیٹی برائے ہاؤسنگ کنسٹرکشن اور ڈیولپمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو بڑے شہروں کے ماسٹر پلان پر نظر ثانی تیز کرنے اور باقاعدگی کے ساتھ پیش رفت رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبہ معاشی استحام کے لیے نہایت اہم ہے اس لیے حکومت اس کے فروغ کے لیے پر عزم ہے۔

وزیراعظم نے صوبائی چیف سیکریٹریز اور ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کے سربراہاں کو اپنی ویب سائٹ پر منظور شدہ ہاوسنگ پروجیکٹس کی معلومات اپلوڈ کرنے اور اسے روزانہ کی بنیاد پر اپڈیٹ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

تبصرے (1) بند ہیں

علی Sep 04, 2020 01:29pm
باقی شہروں کا بھی سوچین ضرور۔ ان پر آج ہی کام شروع کرین

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024