• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس اپلیکشن کی بڑی خامی کو دور کردے گا

شائع September 3, 2020
— رائٹرز فوٹو
— رائٹرز فوٹو

واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین مسیجنگ اپلیکشن ہے جس میں مسلسل نئے فیچرز پر کام ہوتا رہتا ہے۔

ان میں سے ایک فیچر ویکیشن موڈ بھی ہے جس پر کمپنی کی جانب سے کافی عرصے سے کام کیا جارہا تھا مگر پھر رپورٹس میں بتایا گیا کہ لگ بھگ 2 سال کی محنت کے بعد اس پر کام روک دیا گیا تھا۔

مگر اب واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس کے بارے میں آگاہ کرنے والے ٹوئٹر اکاؤنٹ WABetaInfo نے بتایا ہے کہ ویکیشن موڈ کی تیاری پر دوبارہ کام شروع کردیا گیا ہے۔

درحقیقت اس فیچر کا چھٹیوں سے کچھ لینا دینا نہیں بلکہ یہ آرکائیو چیٹس کے حوالے سے ہے۔

اس وقت واٹس ایپ میں اگر کسی چیٹ کو آرکائیو میں منتقل کردیا جائے تو وہ نئے میسج آنے پر پھر مین فیڈ پر نمودار ہوجاتی ہے۔

جس سے یٹ کو آرکائیو میں منتقل کرنے کا مقصد ہی ختم ہوجاتا ہے اور ویکیشن موڈ اس خامی کو دور کرنے کے لیے ہے جو چیٹس کو بدستور آرکائیو میں رکھنے میں مدد دینے والا فیچر ہے۔

اس فیچر کے تحت آرکائیو چیٹ اس سیکشن تک ہی محدود رہے گی۔

جب صارف آرکائیوڈ چیٹس سیکشن پر کلک کریں گے تو ان کے سامنے آرکائیو کی جانے والی چیٹس کے ساتھ ایک نوٹیفکیشن بٹن بھی ہوگا۔

یہ نوٹیفکیشن بٹن صارفین کو یہ سیکشن ان کی ضرورت کے مطابق ترتیب دینے میں مدد فراہم کرے گا۔

ابھی یہ فیچر اینڈرائیڈ کے بیٹاورژن میں ہے جس میں نوٹیفکیشن سیکشن میں 2 ٹوگلز بٹنز موجود ہیں۔

ایک بٹن صارفین کو آرکائیو چیٹس میں کسی نئے میسج سے نوٹیفائی کرنے میں مدد فراہم کرے گا جبکہ اس بٹن کو ڈس ایبل کرنے پر آرکائیو چیٹس مکمل طور پر ہائیڈ ہوجائیں گی۔

دوسرا بٹن آٹو ہائیڈ ان ایکٹیو چیٹس کے نام سے ہے جو اس وقت کسی چیٹ کو خودکار پر ہائیڈ سیکشن میں منتقل کردے گا جب اس میں 6 ماہ تک کوئی سرگرمی نہ ہوئی ہو۔

واضح رہے کہ ویکیشن موڈ نامی یہ فیچر فی الحال تیاری کے مراحل سے گزر ررہا ہے اور واضح نہیں کہ کب تک صارفین کو دستیاب ہوسکے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024