• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

باکسر عامر خان اور فریال مخدوم جلد ٹی وی سیریز میں دکھائی دیں گے

شائع September 3, 2020
فریال مخدوم نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں اور فالوورز کے لیے یہ اعلان کیا—فوٹو: انسٹاگرام
فریال مخدوم نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں اور فالوورز کے لیے یہ اعلان کیا—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان جلد اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ ' میٹ دی خانز' نامی ریئلٹی ٹی وی سیریز میں کام کرتے دکھائی دیں گے۔

فریال مخدوم نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں اور فالوورز کے لیے یہ اعلان کیا۔

انہوں نے لکھا کہ یہ اعلان کرتے ہوئے کافی پرجوش ہوں کہ ہماری نئی ریئلٹی ٹی وی سیریز میٹ دی خانز، جلد بی بی سی تھری پر آرہی ہے۔

![ . ]https://www.instagram.com/p/CEpPifthkbE/?utmsource=igwebcopylink)

رواں ہفتے ایڈنبرگ ٹی وی فیسٹیول کے سیشن میں اس ٹی وی شو کا اعلان کیا تھا، جہاں بی بی سی تھری کی کنٹرول فیونا کیمپ بیل نے چینل پر نشر ہونے والے موضوعات پر بات چیت بھی کی تھی۔

مزید پڑھیں: عامر خان اور فریال مخدوم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

اس شو میں عامر خان کے پسندیدہ شہر بولٹن کو دکھایا جائے اور یہ شو ان تعلقات، کیریئر کے دباؤ اور خاندان سے متعلق ہوگا۔   خیال رہے کہ عامر خان اور فریال مخدوم کی شادی 2013 میں ہوئی تھی، جس کے بعد 2014 میں ان کی پہلی بیٹی لمائسا خان کی پیدائش ہوئی۔

ان کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش 24 اپریل 2018 کو ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے علینا خان رکھا تھا اور رواں برس فروری میں ان کے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے محمد زاویار خان رکھا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

فریال مخدوم ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ رہی ہیں، عامر اور فریال کے درمیان ہوئے کئی تنازعات بھی ماضی میں سامنے آئے جبکہ فریال مخدوم اپنے خاوند کے اہل خانہ پر تشدد کا الزام بھی لگا چکی ہیں۔

2017 میں عامر خان اور فریال مخدوم کے درمیان جھگڑا اس حد تک بڑھ گیا تھا جس کے بعد ان دونوں نے علیحدہ ہونے کا اعلان بھی کیا، البتہ اس اعلان کے چند روز بعد فریال نے اپنے ماں بننے کی خبر کا اعلان کیا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان صلح ہوگئی تھی۔

—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024