• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اہل خانہ سمیت کورونا کا شکار ہوگیا تھا، ڈیوائن جونسن

شائع September 3, 2020
ڈیوائن جانسن اور لورین ہاشین دونوں کورونا کا شکار ہوگئے—فائل فوٹو: اے پی
ڈیوائن جانسن اور لورین ہاشین دونوں کورونا کا شکار ہوگئے—فائل فوٹو: اے پی

ہولی وڈ ایکشن ہیرو اور سابق ریسلر ڈیوائن جونسن المعروف ’دی راک‘ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور ان کے تمام اہل خانہ تین ہفتے قبل کورونا کا شکار ہوگئے تھے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) مطابق ’دی راک‘ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ تین ہفتے قبل وہ، ان کی اہلیہ اور ان کی دو کمسن بیٹیاں کورونا کا شکار ہوئیں تھیں۔

سابق ریسلر نے بتایا کہ تین ہفتے بعد اب وہ اور ان کے اہل خانہ بیماری کی ایک دوسری منزل پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہولی وڈ اداکار ادریس البا میں کورونا وائرس کی تشخیص

ڈیوائن جونسن کے مطابق ان کی 2 اور 4 سالہ بیٹی میں ابتدائی طور پر کورونا کی کچھ علامات ظاہر ہوئی تھیں، تاہم ان کی اور اہلیہ کی کہانی بچوں سے مختلف ہے۔

’دی راک‘ نے تصدیق کی کہ ان کی دونوں بیٹیوں اور اہلیہ کی بھی طبیعت ٹھیک ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ڈیوائن جونسن نے بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو قریبی رشتہ داروں سے ہی کورونا لگا ہوگا۔

مزید پڑھیں: ہولی وڈ اداکار ٹام ہینکس اور اہلیہ میں کورونا کی تشخیص

ڈیوائن جونسن نے مداحوں کو فیس ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی، تاہم ویڈیو میں انہیں فیس ماسک کے بغیر دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈیوائن جونسن سے قبل بھی متعدد ہولی وڈ اداکار کورونا کا شکار ہوچکے تھے، تاہم زیادہ تر اداکار صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کی وبا گزشتہ برس دسمبر میں چین سے پھیلی تھی اور فروری 2020 تک وبا چین سے نکل کر دنیا کے دوسرے ممالک تک پہنچ چکی تھی اور مارچ سے دنیا بھر میں وبا سے بچنے کے لیے کاروبار زندگی معطل کردیا گیا تھا۔

دنیا بھر میں تقریبا 4 ماہ تک کاروبار زندگی مفلوج رہنے کے بعد گزشتہ ماہ اگست سے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن کو نرم کرکے جزوی طور پر کاروبار زندگی کو بحال کردیا گیا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024