• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

چین نے بیجنگ کیلئے پاکستان سمیت 8 ممالک کو فلائٹس آپریشن کی اجازت دے دی

شائع September 3, 2020
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

بیجنگ: چین نے بیجنگ کے لیے پاکستان سمیت متعدد ممالک سے براہ راست بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے اجازت دے دی۔

چین کی ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کے مطابق کورونا وائرس کی کمی اور 5 مہینوں کی بندش کے بعد مذکورہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: چین کے لیے براہ راست پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ

چینی حکام نے کہا کہ نئے قوانین کا اطلاق جمعرات سے پاکستان، تھائی لینڈ، کمبوڈیا، یونان، ڈنمارک، آسٹریا، سویڈن اور کینیڈا پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ ممالک میں 'امپورٹڈ کیسز' کی تعداد کم ہے۔

بیجنگ کے ایک حکام نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'مذکورہ ممالک کے مسافر کو 14 روز تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا اور ان کے کووڈ 19 کے دو ٹیسٹ ہوں گے'۔

چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (سی اے اے سی) نے ایک بیان میں کہا کہ '3 ستمبر سے بیجنگ کے لیے بین الاقوامی پروازیں آہستہ آہستہ دوبارہ شروع ہوجائیں گی'۔

تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ مسافر صرف انہی 8 ممالک کے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: پاکستان نے چین کیلئے پروازیں معطل کردیں

انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے وبائی امراض کی روک تھام میں بہتری آرہی ہے بندش کا سلسلہ بھی ختم ہورہا ہے۔

حکام نے واضح کیا کہ اگر 3 سے زیادہ مسافروں کی آمد کے بعد کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے تو پچھلی تمام پابندیاں دوبارہ نافذ کردی جائے گئیں۔

واضح رہے کہ مارچ کے آخر سے بیجنگ جانے والی بین الاقوامی پروازوں کو دوسرے چینی شہروں کی طرف موڑ دیا گیا تھا جہاں مسافروں کو بیجنگ جانے کی اجازت دینے سے پہلے کورونا وائرس کے لیے اسکریننگ کی جاتی ہے۔

اس کے بعد انہیں قرنطینہ سہولیات میں بھیج دیا جائے گا۔

سی اے اے سی نے کہا کہ اب تک تقریباً 511 بین الاقوامی پروازوں کو بیجنگ کے علاوہ دوسرے ایئر پورٹس پر اترنے کی اجازت دی گئی۔

مزید پڑھیں: چین میں 4 پاکستانی طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

چین میں زندگی بڑی حد تک معمول پر آگئی ہے جبکہ عمارتوں میں داخل ہوتے وقت درجہ حرارت کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں اور کچھ جگہوں پر لوگوں کو داخل کرنے سے قبل ایک ایپ سے کیو آر کوڈ کو اسکین کرتے ہیں۔

پروازوں کے قواعد میں نرمی اس وقت سامنے آئی جب بدھ کو چین میں کورونا وائرس کے 8 کیسز سے بھی کم رپورٹ ہوئے۔

اب بھی زیادہ تر غیر ملکیوں کو چین میں داخلے پر پابندی ہے۔

چین میں 85 ہزار 66 کووڈ 19 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 4 ہزار 634 ہلاک جبکہ 80 ہزار 234 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب لاطینی امریکا اور کیریبین میں 74 لاکھ 37 ہزار 660 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2 لاکھ 80 ہزار 367 افراد ہلاک ہوئے۔

اسی طرح یورپ میں 40 لاکھ 25 ہزار 582 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2 لاکھ 16 ہزار 403 لوگ کورونا سے ہلاک ہوئے۔

امریکا اور کینیڈا میں کورونا کے 62 لاکھ 5 ہزار 463 کیسز رپورٹ جبکہ ایک لاکھ 93 ہزار 854 افراد ہلاک ہوگئے۔

علاوہ ازیں ایشیا میں 53 لاکھ 32 ہزار 109 کیسز رپورٹ جس میں سے 99 ہزار 555 افراد ہلاک ہوگئے۔

مشرق وسطی میں کورونا کے 15 لاکھ 15 ہزار 498 کیسز رپورٹ جبکہ 36 ہزار 873 افراد ہلاک ہوئے۔

اس طرح افریقہ میں کورونا کے 12 لاکھ 61 ہزار 375 کیسز رپورٹ ہوئے جس میں سے 30 ہزار 65 افراد ہلاک ہوگئے۔


یہ خبر 3 ستمبر 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024