• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

بابر کے بعد شاہین اور عماد کا بھی ٹی20 بلاسٹ میں معاہدہ

شائع September 2, 2020 اپ ڈیٹ September 3, 2020
شاہین شاہ آفریدی کی ہیمشائر سے ایک عرصے سے بات چیت چل رہی تھی— فوٹو: اے ایف پی
شاہین شاہ آفریدی کی ہیمشائر سے ایک عرصے سے بات چیت چل رہی تھی— فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بعد اب فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور آل راؤنڈر عماد وسیم کا بھی انگلینڈ کی لیگ ٹی20 بلاسٹ سے معاہدہ ہوگیا۔

شاہین شاہ آفریدی لیگ میں ہیمپشائر جبکہ عماد وسیم ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کریں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سپر لیگ 2020 کے بقیہ چاروں میچز کی تاریخوں کا اعلان

ٹی20 بلاسٹ کے شیڈول کے اعلان کے بعد سے ہیمپشائر قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی سے ان کے ایجنٹ کے ذریعے مستقل رابطے میں تھی۔

تاہم اب فاسٹ باؤلر نے بقیہ 7 میچز کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کردی ہے اور اگر ٹیم ناک آؤٹ میچز کے لیے کوالیفائی کرتی ہے تو شاہین وہاں بھی نمائندگی کریں گے۔

ہیمپشائر کی ٹیم سفری پابندیوں کی وجہ سے کائل ایبٹ اور فیڈل ایڈورڈز کی خدمات سے محروم ہے جبکہ لیام ڈاسن انجری کے سبب ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں اور ایسے میں پاکستانی فاسٹ باؤلر کی دستیابی ان کے لیے نیک شگون ہے۔

عماد وسیم کا ناٹنگھم شائر سے معاہدہ ہوا ہے— فوٹو: رائٹرز
عماد وسیم کا ناٹنگھم شائر سے معاہدہ ہوا ہے— فوٹو: رائٹرز

ہیمپشائر نے ایونٹ میں پہلا میچ پیر کو جیتا تھا اور شاہین شاہ آفریدی بدھ کو سرے کے خلاف میچ میں کاؤنٹی کے لیے اپنا ڈیبیو کریں گے۔

تاہم شاہین شاہ آفریدی کے برعکس عماد وسیم کا ناٹنگھم شائر سے باضابطہ معاہدہ یا رابطہ نہیں ہوا تھا لیکن انہوں نے گزشتہ سال 7 میچوں میں کاؤنٹی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان تیسرے ٹی20 میچ میں کامیاب، سیریز 1-1 سے برابر

گزشتہ سال عماد وسیم نے سات میچوں میں کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے 10 وکٹیں لی تھیں جس میں کوارٹر فائنل میں حاصل کی گئی اے بی ڈی ویلیئرز کی اہم وکٹ بھی شامل ہے۔

انہوں کل انگلینڈ کے خلاف ٹی20 میچ کے بعد 24 گھنٹے کے اندر اندر آج لنکاشائر کے خلاف میچ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کی۔

ان دونوں کھلاڑیوں سے قبل کپتان بابر اعظم نے بھی 7 میچوں کے لیے سمرسیٹ سے معاہدہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024