• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

سام سنگ نے اپنا سب سے 'سستا' 5 جی فون پیش کردیا

شائع September 2, 2020
گلیکسی اے 42 فائیو جی — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی اے 42 فائیو جی — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے اپنا سب سے 'سستا' 5 جی اسمارٹ فون گلیکسی اے 42 متعارف کرادیا ہے۔

سام سنگ نے لائف ان اسٹاپ ایبل ورچوئل ایونٹ کے دوران اس فون کو متعارف کرایا گیا جسے کمپنی نے اب سب سے سستا 5 جی فون قرار دیا ، جس کی تصاویر اور چند تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ صارفین کو جلد دستیاب ہوگا۔

گلیکسی اے 42 فائیو جی میں 6.6 انچ کا سپر امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے پینل کے ریزولوشن کے بارے میں کمپنی نے کچھ نہیں بتایا۔

تاہم اے 41 میں 1080 پی اسکرین ریزولوشن تھا تو نئے فون میں بھی اتنا تو ہوگا، جبکہ فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر نصب کیا گیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر سیلفی کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں دیا گیا ہے۔

اسی طرح بیک پر 4 کیمرے دیئے گئے یں مگر ان کے بارے میں بھی تفصیلات کمپنی کی جانب سے جاری نہیں کی گئیں۔

اس کی قیمت بھی ابھی بتائی نہیں گئی مگر یہ واضح ہے کہ گلیکسی اے 42 فائیو جی اس وقت سام سنگ کا سب سے سستا 5 جی فون ہوگا۔

اس وقت جنوبی کورین کمپنی کا سب سے سستا فائیو جی فون گلیکسی اے 51 ہے مگر اے 40 سیریز اے 50 کی ڈٰوائسز کے مقابلے میں سستی ہہے۔

کمپنی کے مطابق اے 42 فائیو جی کے بارے میں تمام تر تفصیلات آئندہ چند ہفتوں میں جاری کی جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024