• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ملالہ یوسف زئی کا آن لائن بک ریڈر کمپنی کے ساتھ ’بک کلب‘ کا معاہدہ

شائع September 2, 2020
ملالہ یوسف زئی فیئرلیس کے نام سے بک کلب میں کتابوں کے نام تجویز کریں گی—فائلف وٹو: فیس بک
ملالہ یوسف زئی فیئرلیس کے نام سے بک کلب میں کتابوں کے نام تجویز کریں گی—فائلف وٹو: فیس بک

رواں سال گریجوئیشن کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ پاکستانی سماجی رہنما اور تعلیمی کارکن ملالہ یوسف زئی نے آن لائن بک ریڈر کمپنی کے ساتھ ’بک کلب‘ کا معاہدہ کرلیا۔

ملالہ یوسف زئی نے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن کی آن لائن بک ریڈر کمپنی (لٹراٹی) سے ’بک کلب‘ کا معاہدہ کیا ہے۔

لٹراٹی نامی بک ریڈر منفرد کمپنی کا آغاز 2016 میں کیا گیا تھا اور ابتدائی طور پر مذکورہ کمپنی صرف 12 سال کی عمر تک کے بچوں کے لیے تجویز کردہ کتابیں فراہم کرتی تھی۔

تاہم اب مذکورہ کمپنی بالغ افراد کو بھی کتابیں تجویز کرتی ہے۔

لٹراٹی نامی منفرد بک ریڈر کمپنی کی تجویز کردہ کتابیں جاننے اور پڑھنے کے لیے اس کی سبسکرپشن کرنا لازمی ہے، جس کی باقائدہ ماہانہ فیس ہوتی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

یہ کمپنی ابتدائی طور پر سبسکرائبر بچوں کو مختلف موضوعات پر پوسٹ کے ذریعے 5 کتابیں بھجواتی تھی، جس میں سے بچے جتنی چاہے کتابیں خریدیں اور جتنی چاہیں واپس کریں، لیکن کمپنی بچوں سے صرف ان ہی کتابوں کے پیسے وصول کرتی تھی جو بچے خریدتے تھے، واپس آنے والی کتابوں کی کوئی فیس نہیں لی جاتی تھی۔

اب اسی کمپنی نے بالغ افراد کے لیے معروف شخصیات کے ساتھ مل کر ’بک کلب‘ بنائے ہیں، جن کے ذریعے معروف شخصیات لٹراٹی ویب سائٹ کے سبسکرائبرز کو اپنی پسندیدہ کتابوں سمیت معروف کتابوں کے نام بتائیں گی۔

لٹراٹی کی جانب سے پہلے ہی 4 معروف شخصیات کے ’بک کلب‘ بنائے جا چکے تھے تاہم اب مذکورہ ویب سائٹ نے ملالہ یوسف زئی کے ساتھ بھی ’بک کلب‘ بنانے کا معاہدہ کرلیا۔

ملالہ یوسف زئی نے بھی گزشتہ ماہ 19 اگست کو اعلان کیا تھا کہ انہوں نے لٹراٹی کے ساتھ پیسوں کے عوض ’بک کلب‘ بنانے کا معاہدہ کرلیا ہے اور اب کتابوں کے شوقین افراد ان کی تجویز کردہ کتابوں کے نام اور مذکورہ کتابیں لٹراٹی ویب سائٹ سے خرید سکتے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

لٹراٹی کی جانب سے بھی گزشتہ ماہ ہی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے ملالہ یوسف زئی کے ساتھ ’بک کلب‘ کے معاہدے کی تصدیق کی گئی تھی اور بتایا گیا کہ نوبل انعام یافتہ رہنما کے ’بک کلب‘ کا نام ’فیئرلیس‘ ہوگا۔

ملالہ یوسف زئی کے ساتھ معاہدہ ہونے کے بعد لٹراٹی کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر بھی پاکستانی تعلیمی کارکن کے ’بک کلب‘ کا سیکشن متعارف کرادیا اور ساتھ ہی بتایا کہ ’فیئرلیس‘ بک کلب کا آغاز رواں برس یکم اکتوبر سے ہوگا۔

کتابوں کے شوقین افراد مذکورہ ویب سائٹ کی سبسکرپشن حاصل کرکے نہ صرف ملالہ یوسف زئی کی تجویز کردہ کتابوں کے نام جان سکیں گے بلکہ اگر وہ چاہیں تو مذکورہ ویب سائٹ انہیں گھر بیٹھے کتابیں بھی بھجوائے گی۔

لٹراٹی ویب سائٹ نہ صرف آن لائن کتابیں فراہم کرتی ہے بلکہ وہ پوسٹ کے ذریعے کتابوں کی کاپیاں بھی بھجواتی ہے اور ان کتابوں کی قیمت ایمازون سمیت دیگر اداروں سے کم ہوتی ہے۔

ملالہ اکتوبر سے بک کلب شروع کریں گی—فوٹو: ٹوئٹر
ملالہ اکتوبر سے بک کلب شروع کریں گی—فوٹو: ٹوئٹر

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024