• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

آغا علی کراچی کی صورتحال کا مذاق اڑانے والوں سے نالاں

شائع September 2, 2020
فائل فوٹو:انسٹاگرام—
فائل فوٹو:انسٹاگرام—

پاکستانی اداکار آغا علی نے طوفانی بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر میمز بنانے والے افراد سے خفگی کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ 27 اگست کو کراچی سمیت صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں ہونے والی بارش تباہ کن ثابت ہوئی تھی اور شہر قائد میں ہونے والی طوفانی بارشوں کی وجہ سے پریشان حال شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا تھا۔

کئی گھنٹوں تک مسلسل بارش کے نتیجے میں شہر کی مرکزی شاہراہیں، علاقے، کاروباری مراکز زیر آب آگئے جبکہ بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہوگئی تھی۔

بارش کے باعث شہر کی مرکزی شاہراہیں، علاقے اور کاروباری مراکز زیر آب آگئے تھے جبکہ شہر کے بیشتر علاقوں خاص طور پر کلفٹن اور ڈی ایچ اے کے کچھ حصے میں 7 روز گزرنے کے باوجود بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

اکثر علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا تھا جبکہ سیلابی صورتحال کے باعث کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر رکھے کنٹینرز بھی برساتی پانی میں بہتے ہوئے نظر آئے تھا۔

مزید یہ کہ شہر میں سیلابی صورتحال کے باعث مختلف انڈر پاسز میں بھی پانی بھر گیا تھا۔

تاہم اس دوران جہاں شہر قائد کے شہریوں کو سیلابی صورتحال کی وجہ سے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا وہیں سوشل میڈیا پر کراچی سے متعلق میمز اور مزاحیہ تبصرے بھی نظر آئے۔

جس سے مشکلات کا شکار اور بجلی کی عدم فراہمی کا شکار شہریوں کی دل آزاری ہوئی۔

اس حوالے سے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری پیغام میں اداکار آغا علی نے کہا کہ کراچی میں رہنے والے کئی لوگوں کا بہت نقصان ہوا ہے اور ابھی تک کئی لوگ بنا بجلی اور پانی کے گزارا کر رہے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر موجود اپنے مداحوں کو کراچی کی موجودہ صورتحال پر میمز اور مزاحیہ تبصرے نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

آغا علی نے لکھا کہ آپ سب سے درخواست ہے کہ میمز اور جوکس بنا کر ان کا دل مزید نہ دُکھائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک قوم ہے، اس وقت کراچی والوں کو آپ کے تعاون ضروری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024