• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

سوشل میڈیا پر 'رسوڑے میں کون تھا؟' کے چرچے

شائع September 1, 2020 اپ ڈیٹ September 2, 2020
فوٹو: انڈیا ٹوڈے —
فوٹو: انڈیا ٹوڈے —

آج کل سوشل میڈیا پر فیس بک، ٹوئٹر یا انسٹاگرام جہاں دیکھیں ہر جگہ 'رسوڑے میں کون تھا؟' کے چرچے ہیں جس پر صارفین کی جانب سے نئی میمز بھی بنائی گئی ہیں۔

'رسوڑے میں کون تھا' دراصل ایک بھارتی ڈرامے 'ساتھ نبھانا ساتھیا' کا ڈائیلاگ ہے اور وائرل ہونے والی ویڈیو میں کوکیلا بین (روپل پٹیل) اپنی بہو گوپی (گیا مانیک) اور راشی (رچا ہسبنیس) کو چولہے پر چنے ڈالے بغیر خالی ککر چلانے پر ڈانٹ رہی ہوتی ہیں اور پوچھتی ہیں کہ رسوڑے (کچن) میں کون تھا؟

یہ سوپ سیریل یوں تو 10 برس پہلے شروع ہوا تھا اور 7 برس تک چلا تاہم اس کا یہ ویڈیو کلپ اس وقت وائرل ہوا جب بھارت کے ایک مقامی میوزک پروڈیوسر یش راج مکھاٹے نے اسی ویڈیو کلپ کا ریپ ورژن بنایا جو راتوں رات وائرل ہوگیا۔

اس ریپ ورژن کو ایک ہی دن میں 33 لاکھ بار دیکھا گیا تھا اور ایک ہفتہ گزرنے کے بعد اسے 90 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انٹرنیٹ پر صرف ایک ہی سوال زیر گردش ہے کہ رسوڑے میں کون تھا؟ اور اس حوالے سے فیس بک، ٹوئٹر پر کئی میمز بھی بنائی گئی ہیں۔

کچھ صارفین نے اس حوالے سے میمز بنائیں تو کچھ نے رسوڑے میں کون تھا کہ ریپ ورژن پر ویڈیوز بھی بنائیں۔

ایک صارف نے پوچھا کہ راشی بہن یہ کیا رویہ ہے؟

اسی طرح پیپر میں چیٹنگ کرنے کی کوشش میں ایک ہی سوال کرتی میم سامنے آئی۔

تو کسی نے کچھ ایسی میمز بنائیں

ایک صارف نے لکھا کہ راشی اس طرح کچن میں ککر سے چنے نکالنے جارہی ہے۔

کچھ صارفین نے ویڈیوز بھی بنائیں

A photo posted by Instagram (@instagram) on

یہاں تک کہ پاکستانی اداکار محب مرزا نے بھی پوسٹ کی اور پوچھا کہ رسوڑے میں کون تھا؟

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اسی طرح کراچی میں بارشوں کے دوران ایک صارف نے اسی ویڈیو کے انداز میں ٹوئٹ کرتے ہوئے سوال کیا کہ اتنے سال حکومت میں کون تھا؟

کچھ صارفین کے مطابق اس دوران خالی ککر نے پوچھا کہ ہم یہاں کیا کرنے آئے ہیں؟

ایک صارف نے تو مشورہ دے دیا کہ ایک کیفے کھولیں اور اس کا نام رکھ دیں کہ رسوڑے میں کون تھا؟

اور ایک ٹی وی شو کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان سمبت پترا نے اسی ریپ ورژن کو کانگریس پر تنقید کے لیے استعمال کیا اور کہا رسوڑے میں راہول گاندھی تھے۔

ویڈیو وائرل ہونے پر یش راج راتوں رات اسٹار بننے پر خوش ہیں جبکہ اس ڈرامے میں کوکیلا بین نامی خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ روپل پٹیل بھی کافی خوش ہیں۔

اس حوالے سے انڈین ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے یش راج مکھاٹے نے کہا تھا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اگلے 2 روز تک انہیں مختلف فون کالز موصول ہوئی تھیں اور یہاں تک کہ روپل پٹیل نے بھی ان کے ذاتی نمبر پر کال کی تھی۔ '

انہوں نے بتایا تھا کہ یہ حیرت انگیز تجربہ تھا کیونکہ میں نے کبھی توقع نہیں کی تھی کہ ویڈیو ان تک پہنچ جائے گی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ روپل پٹیل نے ان کی کوششوں کو سراہا تھا اور ملاقات کی دعوت دی۔

یش راج کا کہنا تھا کہ اداکارہ مجھے صرف مبارک باد دے سکتی تھیں لیکن انہوں نے مجھ سے 10 منٹس تک بات کی جس پر مجھے تعجب ہوا۔

دوسری جانب انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے روپل پٹیل نے میمز بننے پر بہت خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں تصور بھی نہیں کرسکتی تھی کہ میرے ڈائیلاگز ریپ گانے میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔

روپل پٹیل نے بتایا تھا کہ انہیں مداحوں، دوستوں اور اہل خانہ کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہوئے تھے اور اداکارہ اور بھارتی سیاستدان سمرتی ایرانی نے بھی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔

تاہم بعدازاں انہوں نے یہ ویڈیو ڈیلیٹ بھی کردی تھی۔

روپل پٹیل نے مزید کہا کہ میں اور کیا کہہ سکتی ہوں یہ میرے لیے اعزاز ہے اور یہ موقع دینے پر اسٹار پلس کی شکر گزار ہوں۔

انہوں نے یش راج مکھاٹے سے گفتگو سے متعلق بھی بتایا اور کہا کہ یش راج نے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرکے اس گانے کو وائرل کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024