• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

نیند کرکے پیسے کمانے کی منفرد ’انٹرنشپ‘

شائع September 1, 2020
انٹرنشپ کے لیے مرد و خواتین دونوں اہل ہیں—فوٹو: ویک فٹ
انٹرنشپ کے لیے مرد و خواتین دونوں اہل ہیں—فوٹو: ویک فٹ

ویسے تو دنیا بھر میں انسان پرسکون نیند کرنے کے لیے لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں اور آرام دہ بستر سمیت ماحول دوست گھر بھی بنواتے ہیں، تاہم اس باوجود بعض افراد کو پرسکون نیند میسر نہیں ہوتی۔

اس کے برعکس دنیا بھر میں کچھ لوگ ایسے بھی پائے جاتے ہیں جنہیں نیند کے لیے کسی آرام دہ بستر یا ماحول دوست گھر کی ضرورت نہیں ہوتی، ایسے لوگ کہیں بھی کھڑے کھڑے یا بیٹھے بٹھائے ہی سو جاتے ہیں۔

ہر وقت سونے والے افراد کی خواہش ہوتی کہ انہیں کوئی ایسی نوکری ملے، جس میں وہ سوتے رہیں اور انہیں تنخواہ بھی ملتی رہے۔

اور ایسے ہی افراد کے لیے بھارت کی فوم اینڈ بیڈ کمپنی نے منفرد انٹرنشپ کا اعلان کردیا، جس میں دنیا بھر سے ایسے لوگ اپلائی کر سکتے ہیں، جنہیں یقین ہے کہ وہ زیادہ دیر تک سو سکتے ہیں۔

جی ہاں، بھارتی ریاست کرناٹکا کے دارالحکومت بنگلورو کی کمپنی ’ویک فٹ‘ نے نیند کرکے پیسے کمانے کی منفرد انٹرنشپ کا اعلان کردیا۔

کمپنی نے انٹرنیز کے لیے عمر، جنس اور تعلیم کی کوئی قید نہیں رکھی—فوٹو: شٹر اسٹاک
کمپنی نے انٹرنیز کے لیے عمر، جنس اور تعلیم کی کوئی قید نہیں رکھی—فوٹو: شٹر اسٹاک

بھارتی نشریاتی ادارے ٹائمز ناؤ کے مطابق مذکورہ کمپنی نے گزشتہ سال اس منفرد انٹرنشپ کا آغاز کیا تھا اور رواں سال ایک بار پھر کمپنی نے انٹرنشپ کا اعلان کردیا۔

نیند کرکے پیسے کمانے کی انٹرنشپ میں اپلائی کرنا انتہائی آسان ہے، کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک آن لائن فارم دیا ہے، جسے بھرنے کے بعد کوئی بھی شخص انٹرنشپ کے لیے اپلائی کر سکتا ہے۔

کمپنی نے واضح نہیں کیا کہ وہ بیرون ممالک کے افراد کو انٹرنشپ کے لیے منتخب کرتی ہے یا نہیں، تاہم گزشتہ انٹرنشپ کے لیے غیر ملکی افراد نے بھی اپلائی کیا تھا۔

دنیا کی منفرد انٹرنشپ کے لیے کمپنی نے عمر، تعلیم اور پیشے کی کوئی قید نہیں رکھی، البتہ کمپنی کی واحد شرط یہ ہے کہ وہ افراد ہی انٹرنشپ کے لیے اپلائی کریں، جنہیں زیادہ دیر تک سونے کا شوق ہے اور وہ ثابت کر سکیں کہ نیند ہی ان کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیند کی کمی کا یہ نقصان جانتے ہیں؟

کمپنی کی جانب سے انٹرنشپ کا اعلان جہاں ویب سائٹ پر کیا گیا، وہیں سوشل میڈیا پر بھی اس کی تشہیر کی گئی جب کہ اس حوالے سے کمپنی نے ایک ویڈیو بھی جاری کی۔

کمپنی کے مطابق اسے گزشتہ سال ’سلیپ انٹرنشپ‘ کے لیے دنیا بھر سے ایک لاکھ 70 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے مختلف مراحل طے کرکے صرف 100 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔

شارٹ لسٹ کیے گئے 100 امیدواروں کو بنگلورو بلاکر سونے کی ٹیسٹ بھی لی گئی، جس کے بعد حتمی مرحلے میں صرف 23 امیدواروں کو انٹرنشپ کے لیے منتخب کیا گیا۔

ٹائمز ناؤ کے مطابق منتخب ہونے والے انٹرنیز کو 100 دن تک یومیہ 9 گھنٹے سونا ہوگا اور پرسکون نیند کرنے کے بدلے انہیں بھارتی ایک لاکھ روپے ملیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024