• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

کیا 'ارطغرل غازی' اسلام آباد میں مسجد کے سنگِ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گے؟

شائع September 1, 2020 اپ ڈیٹ September 9, 2020
انجین التان دوزیتان بارہا  پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں—فوٹو:اسکرین شاٹ
انجین التان دوزیتان بارہا پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں—فوٹو:اسکرین شاٹ

ترکی کے ڈرامے دیریلیش ارطغرل سے پاکستان بھر میں مقبول ہوجانے والے مرکزی کردار انجین التان دوزیتان کے پاکستان میں مسجد کے سنگِ بنیاد کی تقریب میں شرکت کرنے کی اطلاعات ہیں۔

خیال رہے کہ انجین التان دوزیتان کی جانب سے بارہا پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا جاچکا ہے تاہم انہوں نے اب تک یہ نہیں بتایا کہ وہ کب پاکستان آئیں گے۔

گزشتہ ماہ ان کی پاکستان آمد کی افواہیں زیر گردش تھیں تاہم وہ پاکستان نہیں آئے تھے بلکہ ایک خصوصی تقریب کے دوران 3 بیمار بچوں سے آن لائن ملاقات کی تھی۔

مزید پڑھیں: 'ارطغرل غازی' کے پاکستان آنے کی افواہیں

اور حال ہی میں ارطغرل غازی کے مرکزی کردار دارالحکومت اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے۔

اس حوالے سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری مختلف پوسٹس میں بتایا کہ انجین التان دوزیتان جلد اسلام آباد میں بلیو ورلڈ میں مسجد کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

گزشتہ روز انجین التان دوزیتان نے ترکی میں نجی ہاؤسنگ سٹی کے مالک سعد ناظر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے اور اب وہ اسلام آباد کی اس سوسائٹی کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے ہیں۔

اس حوالے سے ایک اور پوسٹ میں کہا گیا کہ انہیں پاکستان میں انجین التان دوزیتان کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور جلد ان کا تاریخی استقبال ہوگا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تاہم ایونٹ اور ارطغرل غازی کے کردار کی آمد سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی انجین التان دوزیتان نے اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کچھ بتایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'ارطغرل غازی' نے 3 بیمار پاکستانی بچوں کا خواب پورا کردیا

اس کے ساتھ ہی مداحوں کی جانب سے ارطغرل غازی کے کردار کو سیاہ رنگ کا کرتا پہنے ہوئے دیکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

واضح رہے کہ ترک ڈرامے 'ارطغرل غازی' کو پی ٹی وی پر 24 اپریل سے نشر کیا جا رہا ہے اور اب اس کا دوسرا سیزن بھی شروع ہوچکا ہے۔

اس ڈرامے نے نشر ہوتے ہی پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنائے تھے اور اسے یوٹیوب پر محض 20 دن میں 21 کروڑ بار دیکھا جا چکا تھا جب کہ اس کی پہلی قسط کو اب تک اسے 7 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

ڈرامے کی مقبولیت اور پاکستان میں مداحوں کے جذبے کو دیکھتے ہوئے 'ارطغرل غازی' کے تقریبا تمام ہی مرکزی اداکار پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: 'پاکستانی ڈراموں میں کام کرکے عوام سے محبت کا قرض اتارنے کی کوشش کروں گا'

ڈرامے کی کہانی 13ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے، جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے۔

ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔

ارطغرل غازی میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے، اس ڈرامے کی مجموعی طور 179 قسطیں ہیں اور اب تک اس کی 91 اقساط نشر کی جاچکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024