• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

برطانوی گلوکار ایڈ شیرن کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

شائع September 1, 2020
دو ہفتے قبل ہی خبر سامنے آئی تھی کہ ایڈ شیرن کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے—فائل فوٹو: اے پی
دو ہفتے قبل ہی خبر سامنے آئی تھی کہ ایڈ شیرن کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے—فائل فوٹو: اے پی

معروف برطانوی گلوکار، انٹرٹینر و موسیقار 29 سالہ ایڈن شیرن اور ان کی اہلیہ چیری سیبرن نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق ایڈن شیرن نے یکم ستمبر کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی کہ ان کی اہلیہ نے گزشتہ ہفتے بچی کو جنم دیا۔

گلوکار نے تصدیق کی کہ ان کی اہلیہ اور نوزائیدہ بچی خیریت سے ہیں اور دونوں صحت مند ہیں۔

ایڈ شیرن نے اہلیہ کے لیے نیک خواہشات پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی کا نام لائرا انٹارکٹیکا سیبرن رکھا گیا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ایڈ شیرن نے اگرچہ تصدیق کی کہ ان کے ہاں پچھلے ہفتے بچی کی پیدائش ہوئی تاہم انہوں نے بیٹی کی پیدائش کی تاریخ نہیں بتائی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ ماہ اگست میں ہی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ایڈ شیرن کی اہلیہ اُمید سے ہیں اور ان کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

ایڈ شیرن نے اپنی اہلیہ کے اُمید سے ہونے کی خبر تقریبا 8 ماہ تک مداحوں سے خفیہ رکھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایڈ شیرن سب سے زیادہ کمانے والے انٹرٹینر

ایڈ شیرن نے جنوری 2019 میں اپنی دیرینہ گرل فرینڈ اور ہائی اسکول کی کلاس فیلو چیری سیبرن سے شادی کی تھی، دونوں نے 2018 کے وسط میں منگنی کی تھی۔

اگرچہ دونوں ایک دوسرے کو ہائی اسکول کے زمانے سے جانتے تھے تاہم اس باوجود دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات 2015 کے بعد استوار ہوئے۔

کلاس فیلو چیری سیبرن سے شادی سے قبل ایڈ شیرن کے دیگر گلوکاراؤں سے بھی تعلقات رہے تھے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024