• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کورونا وائرس کے باوجود 'مس امریکا' مقابلہ حسن منعقد کرنے کا اعلان

شائع September 1, 2020
رواں برس مس امریکا اور مس ٹین امریکا کے مقابلہ حسن گریس لینڈ سے براہ راست منعقد ہوں گے— فوٹو: اے پی
رواں برس مس امریکا اور مس ٹین امریکا کے مقابلہ حسن گریس لینڈ سے براہ راست منعقد ہوں گے— فوٹو: اے پی

یوں تو دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز تاحال بڑھ رہے ہیں تاہم اس کے باوجود کئی ممالک میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔

جہاں دنیا بھر میں سماجی دوری کے ساتھ مختلف معمولاتِ زندگی بحال ہوئے ہیں وہیں مختلف ایوارڈز کی تقاریب اور مقابلے بھی منعقد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق رواں برس مس امریکا اور مس ٹین امریکا کے مقابلہ حسن جاری رہیں گے اور گریس لینڈ سے براہ راست منعقد ہوں گے۔

مس یونیورس آرگنائزیشن نے فاکس نیوز کو بتایا کہ یہ دونوں مقابلے نومبر میں میمفس، ٹینیسی اور گریس لینڈ میں واقع گیسٹ ہاؤس سے براہ راست نشر ہوں گے، جہاں اے اے اے فور ڈائمنڈ ریزورٹ اور ہوٹل سے میزبانی کے فرائض انجام دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: سیاہ فام لڑکی امریکا کی حسین ترین دوشیزہ منتخب

اس حوالے سے مس یونیورس آرگنائزیشن کی صدر پالا ایم شگراٹ نے مس یونیورس آرگنائزیشن اور گریس لینڈ میں موجود ٹیم نے ایک جدید ایونٹ تشکیل دیا ہے جس میں مقابلے میں حصہ لینے والوں، آڈینس اور عملے کی صحت و حفاظت کو ترجیح دی جائے گی جو گریس لینڈ میں ان کے ساتھ شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تاریخی شہر میمفس میں ایک نیا مس امریکا اور مس ٹین امریکا کی تاج پوشی کرنے کے منتظر ہیں۔

پالا ایم شگراٹ نے مزید کہا کہ اگرچہ رواں برس مقابلے کچھ مختلف نظر آئیں گے کیونکہ ہم اہم حفاظتی ہدایات پر عمل کرکے مس امریکا اور مس ٹین امریکا کے مشہور مقابلوں کو پورے امریکا کے گھروں تک پہنچانے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مس امریکا اور مس ٹین امریکا دونوں مقابلے عام طور پر ہر سال بہار اور موسم گرما کے ابتدائی مہینوں میں منعقد ہوتے ہیں تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے ان دونوں ایونٹس کو روک دیا گیا تھا۔

رواں برس مس یونیورس آرگنائزیشن نے براہ راست اسٹوڈیو آڈینس میں کمی کے علاوہ ایک انٹرایکٹو ورچوئل جزو بھی نافذ کیا ہے۔

مس یونیورس آرگنائزیشن کے مطابق فروخت کے لیے انفرادی ٹکٹوں کے علاوہ، گریس لینڈ اور آرگنائزیشن نے کورونا وائرس کے مقامی قواعد پر عمل کرتے ہوئے ہر عمر کے شائقین کے لیے محدود مراعات کے تجربے کے پیکجز تیار کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیویارک کی حسینہ تیسری بار 'مس امریکا' منتخب

ان پیکجز میں متعدد پیشکش شامل ہوں گی، جیسے مس امریکا اور مس ٹین امریکا مقابلوں کو گھر میں بیٹھنے، سابق فاتحین اور صنعت کے ماہرین کے ساتھ پینل ڈسکشن، خصوصی تقریبات، گریس لینڈ ٹورز اور آرکائیوز کی پریزنٹیشن، انوکھے یادگاری تحائف وغیرہ شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس 29 سالہ چیلسی کرسٹ نے مس امریکا کا اعزاز حاصل کیا تھا، ان سے قبل 2018 میں 25 سالہ سیاہ فام لڑکی نیا ایمانی فرینکلن مس امریکا بنی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024