• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شوٹنگ کے دوران اکشے کمار ہاتھی کے فضلے سے تیار چائے پی گئے

شائع September 1, 2020
ایڈونچر فلم کو ڈسکوری چینل پر دکھایا جائے گا—اسکرین شاٹ
ایڈونچر فلم کو ڈسکوری چینل پر دکھایا جائے گا—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمار اپنی ایکشن اور ایڈورنچرس اداکاری کے باعث کافی مشہور ہیں اور اسی لیے وہ رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والے دنیا کے 10 بڑے اداکاروں کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

اکشے کمار بھارت کے وہ واحد اداکار تھے جو رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والے 10 اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوئے تھے۔

سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں اکشے کمار اس لیے بھی شامل ہوئے، کیوں کہ وہ رواں برس کورونا کی وبا کے باوجود متعدد منصوبوں میں کام کرتے دکھائی دیے۔

ایسے ہی منصوبوں میں ان کی آنے والی ایڈونچر ڈاکیومینٹری فلم ’بیئر گریلز: ان ٹو دی وائلڈ‘ بھی ہے، جس میں وہ برطانوی سابق فوجی افسر اور ایڈونچر اداکار کے ساتھ جنگل میں خطروں کے کرتب کرتے دکھائی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اکشے کمار سب سے زیادہ کمائی کرنے والے دنیا کے چھٹے بڑے اداکار

اکشے کمار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آنے والی ایڈونچر فلم کا ٹیزر شیئر کیا، جس میں بتایا گیا کہ ’بیئر گریلز: ان ٹو دی وائلڈ‘ کو 11 ستمبر ڈسکوری اور 14 ستمبر کو ڈسکوری پلس پر نشر کیا جائے گا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

مذکورہ ایڈونچر ڈاکیومینٹری فلم میں اکشے کمار برطانوی اداکار بیئر گریلز کے ساتھ جنگل میں خطرات کا مقابلہ کرتے اور خوفناک جنگل کی سیر کرتے دکھائی دیں گے۔

اسی فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے اکشے کمار نے لکھا کہ وہ ’بیئر گریلز: ان ٹو دی وائلڈ‘ کی شوٹنگ کو کبھی نہیں بھول پائیں گے اور خصوصی طور پر وہ اس دن کو نہیں بھول پائیں گے جب انہیں ہاتھی کے فضلے سے تیار کردہ چائے پلائی گئی۔

اداکار کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹیزر کے آخر میں برطانوی اداکار بیئر گریلز کو اکشے کمار کو چائے دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم ٹیزر میں برطانوی اداکار اکشے کمار کو یہ نہیں کہتے سنائی دیتے کہ وہ چائے ہاتھی کے فضلے سے تیار کی گئی ہے۔

لیکن اکشے کمار نے اپنی پوسٹ میں اعتراف کیا کہ انہیں شوٹنگ کے دوران ہاتھی کے فضلے سے تیار چائے پینا پڑی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024