• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

ابوظہبی: ریسٹورنٹ میں دھماکے سے 2 افراد ہلاک

شائع August 31, 2020
دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا—فوٹو:ابوظہبی پولیس ٹوئٹر
دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا—فوٹو:ابوظہبی پولیس ٹوئٹر

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے ایک ریسٹورنٹ میں دھماکے سے 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ میں دھماکا بظاہر گیس کی لائن میں ہوا۔

سرکاری اخبار دی نیشنل ڈیلی کا کہنا تھا کہ ابوظہبی کے گورنر کے میڈیا آفس کی جانب سے واقعے میں دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکا شہر کی راشد بن سعید اسٹریٹ میں واقع ریسٹورنٹس ایف سی اور ہارڈیز میں ہوا اور قریبی واقع دیگر دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں:متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان میں خوفناک آگ سے مارکیٹ تباہ

پولیس اور امدادی کارکن اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچے جبکہ فائربریگیڈ کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

ابوظہبی پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے سے متعدد افراد کو معمولی زخم آئے ہیں جبکہ عمارتوں اور اطراف کے رہائشیوں کو وہاں سے منتقل کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا گیس کے کنٹینر کی غلط تنصیب کے باعث ہوا۔

مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا میں زیرگردش تصاویر میں دکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ریسٹورنٹس کو شدید نقصان پہنچا ہے اور عمارت کی پہلی منزل سے دھواں اٹھ رہا ہے۔

عینی شاہد کا کہنا تھا کہ آواز گرجدار تھی اور ہم غلطی سے اس کو توپ کی آواز سمجھ بیٹھے تھے جو رمضان میں افطار کے وقت آتی تھی۔

خیال رہے کہ راشد بن سعید اسٹریٹ کو ایئرپورٹ روڈ بھی کہا جاتا ہے اور متوقع طور پر اسی جگہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے والے امریکی اور اسرائیلی اعلیٰ عہدیداروں کے وفود کی پرواز اترے گی۔

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات میں بحالی کے تاریخی معاہدے کے اعلان کے بعد اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان یہ تاریخی موقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:4 روز میں دنیا کے 7 ممالک میں آتشزدگی کے واقعات

یاد رہے کہ 5 اگست کو رات گئے متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کے دارالحکومت میں سبزیوں اور پھلوں کی مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم کسی کے زخمی ہونے یا ہلاکت کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عجمان پولیس کے کمانڈر ان چیف میجر جنرل شیخ سلطان بن عبداللہ النوامی نے بتایا تھا کہ آگ پر 3 گھنٹوں بعد قابو پایا تھا اور کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی تھی۔

عجمان پولیس کے کمانڈر ان چیف نے بتایا تھا کہ سول ڈیفنس ٰیونٹس، پولیس اور ایمبولینس کی 25 گاڑیوں نے بروقت ردعمل کا مظاہرہ کیا اور 3 منٹ کے اندر جائے حادثہ پر پہنچے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور ڈیفنس یونٹس نے ملحقہ عمارتوں کو خالی کرایا اور آگ پر قابو پایا جس کے بعد عمارت میں کولنگ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024