• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

قومی بچت کی مختلف اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ

شائع August 31, 2020
شارٹ ٹرم سرٹیفکٹس پر بھی شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا—فائل فوٹو: شٹراسٹاک
شارٹ ٹرم سرٹیفکٹس پر بھی شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا—فائل فوٹو: شٹراسٹاک

حکومت نے سینٹرل ڈائریکٹریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) کی مختلف بچت اسکیموں اور سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں اضافہ کردیا۔

اس ضمن میں سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نیشنل سیونگز اسکیمز کے نظر ثانی شدہ شرح منافع کا اطلاق 28 اگست سے ہوا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفکٹس پر اوسط شرح منافع 6.87 فیصد سے بڑھا کر 7.77 فیصد، ڈیفنس سیونگس سرٹیفکٹس پر شرح منافع 8.44 سے بڑھا کر 8.49 فیصد اور ریگولر انکم سیونگ سرٹیفکٹس پر شرح منافع 7.8 سے بڑھاکر 8.04 فیصد کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

تاہم بہبود، پینشن اور شہدا ویلفیئر سرٹیفکٹس پر منافع کی شرح 10.32 فیصد پر برقرار رہے گی۔

علاوہ ازیں مختصر مدت کے سرٹیفکٹس پر بھی شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا۔

اس میں 3 ماہ کے سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 6.12 سے بڑھا کر 6.60 فیصد, چھ ماہ کے سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 6.14 سے بڑھا کر 6.80 فیصد اور 12ماہ کے سرٹیفکیٹس پر شرح منافع پر 6.2 فیصد سے بڑھا کر 6.8 فیصد کردی گئی۔

یاد رہے کہ رواں برس اپریل میں حکومت نے سینٹرل ڈائریکٹریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) کی تمام بچت اسکیموں اور اکاؤنٹس پر شرح منافع کم کردی تھی۔

مزید پڑھیں: آپ کی بچت کے لیے قومی بچت اسکیمیں کیسی رہیں گی؟

ریٹ آف ریٹرنز پر نظرِ ثانی کر کے اس میں کمی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ میں کمی کے ساتھ پاک انویسٹمنٹ بانڈز اور ٹریژری بلز پر طویل مدتی سرمایہ کاری کی گرتی ہوئی سیکنڈری مارکیٹ کی پیداوار کے سبب کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024