• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بابر اعظم کا ٹی20 ٹورنامنٹ کیلئے سمرسیٹ سے معاہدہ

شائع August 30, 2020
بابر اعظم نے گزشتہ سال لیگ کی نمائندگی کرتے ہوئے ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنائے تھے— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
بابر اعظم نے گزشتہ سال لیگ کی نمائندگی کرتے ہوئے ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنائے تھے— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان کی محدود اوورز کی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا رواں سال کے لیے انگلش کاؤنٹی کلب سمرسیٹ سے معاہدہ ہو گیا ہے۔

سمرسیٹ نے تصدیق کی ہے کہ بابر اعظم 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں کاؤنٹی کی نمائندگی کریں گے اور اگر ٹیم ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچی تو وہاں بھی نمائندگی کریں گے۔

تاہم بابر کی نمائندگی کا انحصار بورڈ کی جانب سے این او سی پر تھا جبکہ ان کے کاؤنٹی کی نمائندگی کے لیے ویزا کی تجدید بھی درکار تھی۔

یہ دونوں رکاوٹیں اب دور ہو چکی ہیں اور اب امید ہے کہ وہ 3ستمبر کو ووسٹرشائر کے خلاف ایجنبسٹن میں کھیلے جانے والے میچ میں سمرسیٹ کی نمائندگی کریں گے۔

گزشتہ سال بابر اعظم نے وائٹالٹی بلاسٹ میں سب سے زیادہ 578 رنز 149.35 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کیے تھے۔

دوسرے کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کی کاؤنٹی ٹورنامنٹ میں نمائندگی کی اب تک تصدیق نہیں ہو سکی البتہ ہیمپشائر کو امید ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے اختتام پر شاہین شاہ آفریدی کی خدمات انہیں میسر ہو سکیں گی۔

سمرسیٹ کے ڈائریکٹر آف کرکٹ اینڈی ہری نے کہا کہ ہمارا بابر کے ساتھ کووڈ 19 کے اثرات سے قبل ہی معاہدہ ہو گیا تھا لیکن اس کے بعد ہمیں وائرس کی وجہ سے اپنے شیڈول میں تبدیلی کرنا پڑی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں ملکوں کے بورڈز، بابر اور مینجمنٹ کے ساتھ مل کر کام کر رہے تھے تاکہ معاہدے کو یقینی بنانے کے لیے ضروری تبدیلیاں کر سکیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ گزشتہ سال سمرسیٹ کی نمائندگی کر کے لطف اندوز ہوا تھا، یقینی طور پر یہ سال ہماری توقعات سے کہیں مختلف ہے، ہم نے نئی تبدیلیوں کے مطابق خود کو ڈھال لیا ہے اور مجھے امید ہے کہ میں دوبارہ سمرسیٹ کی کامیابی میں مددگار ثابت ہو سکوں گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024