• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بدترین ریکارڈ بنانے والی 'سڑک 2' بھیانک قرار

شائع August 29, 2020
فلم کو 28 اگست کو ریلیز کردیا گیا—اسکرین شاٹ
فلم کو 28 اگست کو ریلیز کردیا گیا—اسکرین شاٹ

بولی وڈ بابا سنجے دت اور فلم ساز مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ کی فلم 'سڑک 2' کو اگرچہ آن لائن ریلیز کردیا گیا، تاہم فلم کو کئی شائقین خوفناک اور بدترین قرار دے رہے ہیں۔

یہ فلم 1991 میں ریلیز کی گئی مہیش بھٹ کی فلم 'سڑک' کا سیکوئل ہے اور 30 سال بعد بننے والی دوسری فلم میں سنجے دت اور پوجا بھٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

پرانی فلم میں سنجے دت اور پوجا بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور اس فلم کو بہت سراہا گیا تھا اور خیال کیا جا رہا تھا کہ 'سڑک 2' کو بھی پسند کیا جائے گا۔

مگر بد قسمتی سے 'سڑک 2' کو ایک ایسے وقت میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ بولی وڈ میں اقربا پروری پر سخت بحث جاری ہے۔

بولی وڈ میں اقربا پروری پر رواں برس جون میں اس وقت دوبارہ زبردست بحث شروع ہوئی جب ہولی وڈ اداکار 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت نے ڈپریشن کے باعث خودکشی کی۔

# یہ بھی پڑھیں: بولی وڈ فلم سڑک 2 کا گانا ’عشق کمال‘ پاکستانی گانے کی کاپی نکلا؟

سشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد کئی افراد اور فلمی شخصیات نے ان کی موت کا ذمہ دار بولی وڈ انڈسٹری کی مایہ ناز شخصیات کو قرار دیا تھا اور ایسی شخصیات میں فلم ساز مہیش بھٹ بھی شامل تھے۔

مہیش بھٹ، کرن جوہر اور سنجے لیلا بھنسالی جیسے فلم سازوں پر الزامات لگائے گئے کہ وہ سشانت سنگھ جیسے باصلاحیت اداکاروں کو نظر انداز کرکے اپنے ہی بچوں کو فلموں میں چانس دیتے ہیں۔

سڑک 2 میں ادیتیہ رائے کپور اور عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں—اسکرین شاٹ
سڑک 2 میں ادیتیہ رائے کپور اور عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں—اسکرین شاٹ

اور 'سڑک 2' میں بھی مہیش بھٹ نے اپنی بڑی بیٹی پوجا بھٹ سمیت چھوٹی بیٹی عالیہ بھٹ کو پیش کیا جب کہ سنجے دت اور ادیتیہ رائے کپور جیسے فلمی خاندان سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کو کاسٹ کیا۔

اسی وجہ سے ہی مہیش بھٹ کی 'سڑک 2' کے ٹریلر پر بھی بھارتی عوام نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کے ٹریلر کو یوٹیوب پر ناپسند کیا تھا اور فلم کا ٹریلر یوٹیوب پر بھارت ک سب سے زیادہ ناپسند کی جانے والی ویڈیو بن گئی تھی۔

مزید پڑھیں: سنجے دت کی آنے والی فلم ’سڑک 2‘ کے ٹریلر کا منفرد بدترین ریکارڈ

یوٹیوب پر سب سے زیادہ ناپسند کی جانے والی ویڈیو کا بدترین مفرد ریکارڈ اپنے نام کرنے والی فلم 'سڑک 2' کو 28 اگست کو ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ پر ریلیز کیا گیا اور اسے دیکھنے والے کئی افراد نے ایک بار پھر فلم پر غصہ نکالا۔

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے فلم کے حوالے سے اپنے تبصرے میں 'سڑک 2' کو بدترین اور بھیانک قرار دیا اور اسے 30 سال قبل والی فلم کے مقابلے انتہائی گھٹیا قرار دیا۔

عالیہ بھٹ کی وجہ سے فلم کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا—اسکرین شاٹ
عالیہ بھٹ کی وجہ سے فلم کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا—اسکرین شاٹ

تبصرے میں لکھا گیا کہ دیکھنے والے افراد حیران رہ گئے کہ 'سڑک 2' کو مہیش بھٹ نے بنایا ہے اور ساتھ ہی اس امید کا اظہار کیا گیا کہ مذکورہ فلم کے بعد انہیں توقع ہے کہ عالیہ بھٹ کو کسی اچھی فلم میں کام کرنے کا موقع ملے گا۔

اسی طرح ٹائمز آف انڈیا نے بھی 'سڑک 2' کے تبصرے میں فلم کو پرانی فلم کے مقابلے انتہائی بیکار قرار دیا۔

دیگر بھارتی اخبارات اور شوبز ویب سائٹس میں شائع ہونے والے فلمی تبصروں میں بھی فلم پر تنقید کی گئی جب کہ ٹوئٹر پر بھی صارفین نے مہیش اور عالیہ بھٹ کوبیکار فلم بنانے پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

کئی افراد نے فلم کی کہانی، کاسٹ اور مناظر کو بھی بدترین اور بیکار قرار دیا جب کہ فلم کو حقیقت سے دور بھی قرار دیا۔

کچھ افراد نے ادیتیہ رائے کپور کے لیے ہمدری کا اظہار کیاکہ اس بیچارے کا کیا قصور، اسے علم نہیں تھا کہ مہیش بھٹ کی فلم میں کام کرنے سے اس کے ساتھ ایسا ہوگا؟

کسی نے فلم کی ریٹنگ انتہائی کم ہونے پر عالیہ بھٹ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024